امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت ، جناب نتیانند رائے نے آسام رائفلز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کیا جس کا موضوع’شمال مشرق میں گہری  جڑوں  والی  شورشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی ترقی شرط ہے‘ تھا


یہ سیمینار  مسائل سے معلق عصری موضوعات پر خیالات کے تبادلے کے لیے ایک جامع فورم تھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطے کی اقتصادی ترقی کو نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی بلکہ  بقیہ  ملک کے ساتھ خطے کی یکجہتی کے لئے بھی معاون قرار دیا ہے

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی قیادت میں مختلف انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ بات چیت، ریاستوں کے ساتھ میٹنگوں  وغیرہ سے شمال مشرقی خطے کی سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور نوجوان تیزی ترقی کے قومی  دھارے میں  شامل ہو رہے ہیں

’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس‘ کے وزیر اعظم کے  اصول کےجذبے میں کام کرتے ہوئے شمال مشرق کو ترقی کی جانب لے جانا ہمارا فرض ہے

Posted On: 06 MAY 2022 6:03PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت ، جناب نتیا نند رائے نے آج نئی دہلی میں  آسام رائفلز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کیا جس کا موضوع’شمال مشرق میں گہری  جڑوں  والی  شورشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی ترقی شرط ہے‘ تھا۔سیمینار میں آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی سی نائر سمیت کئی معززین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، جناب  نتیا نند رائے نے کہا کہ سیمینار ماہرین تعلیم کے لیے شمال مشرقی خطے سے متعلق اسٹریٹجک مسائل میں تعاون کرنے والے عصری موضوعات پر خیالات کے ایک جامع تبادلہ  کے لئے  ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرانے  والی  ایک اہم سالانہ تقریب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001873B.jpg

امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’’شمال مشرقی خطہ کو نظر انداز کیا گیا کیونکہ ملک کی مجموعی ترقی کو حصوں میں دیکھا گیا تھا۔ جدید انفراسٹرکچر تیار کرکے  اور کنیکٹیویٹی کو بہتر بنا کر اس شعبے کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آج قومی ترقی کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے سے دیکھا جا رہا ہے۔ ترقی کو اب ملک کے اتحاد اور سالمیت کا مترادف سمجھا جاتا ہے۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطے کی اقتصادی ترقی کو نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی بلکہ  بقیہ  ملک کے ساتھ خطے کی یکجہتی کے لئے بھی معاون قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کے کچھ علاقوں سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (اے ایف پی ایس اے) کو ہٹائے جانے کا وزیر اعظم کا فیصلہ بھی اس علاقے میں بڑی ترقی کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XRP0.jpg

جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی قیادت میں مختلف انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ بات چیت، ریاستوں کے ساتھ میٹنگوں  وغیرہ سے شمال مشرقی خطے کی سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور نوجوان تیزی ترقی کے قومی  دھارے میں  شامل ہو رہے ہیں۔  اپنی ایک تقریر میں جناب امت شاہ نے کہا تھا کہ مودی حکومت شمال مشرقی خطے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ سال 2014 سے مارچ 2021 تک شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کی ترقی کے لیے 265513 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، جس کا نتیجہ ترقی کی صورت میں نظر آرہا ہے۔

جناب  نتیا نند رائے نے کہا کہ کئی دہائیوں کے دوران، باغیوں  کا نظریہ سماجی مسائل سے سیاسی عزائم، اقتدار  کی بھوک اور  مالیاتی فائدے کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی ریاستوں میں یہ تبدیلی آئی ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ امن، روزگار اور ترقی کے میدان میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی ترقی سے بہتر  کنکٹی وٹی تیار ہوئی ہے جس نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال خطے کی ترقی کے لیے مالیاتی  استحکام اور وسائل کی تقسیم کا آغاز کیا ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ شمال مشرق میں ٹرانسپورٹ، ہائی ویز، مواصلات، بجلی اور آبی گزرگاہوں کی ترقی کے لیے آج ایک مضبوط سیاسی عزم اور عہد بندی نظر آتی ہے۔ اب سیکورٹی کی صورتحال قابو میں ہے اور لوگوں کو ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے فوائد ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے وزیر اعظم کے منتر پر کام کرتے ہوئے شمال مشرق کو جدید ترقی کی جانب  لے جانا سب کا فرض ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F5VL.jpg

 

جناب  نتیا نند رائے نے کہا کہ 1835 میں اپنے قیام کے بعد سے، آسام رائفلز نے ترقی میں اہم رول  ادا کیا ہے اور شمال مشرق میں معمولات کو بحال کرنے میں بہت زیادہ تعاون دیا ہے۔ یہ فورس ہندوستانی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اچھا کام کر رہی ہے اور اس نے انتہائی حساس حالات کو بڑی آسانی کے ساتھ حل کرنے کا قابل ستائش کام کیا ہے۔ حکومت نے آسام رائفلز کو نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت اختیارات دیے ہیں، یہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، جس کے نتیجے میں آسام رائفلز نے پچھلے ایک سال میں تقریباً 1500 کروڑ روپے مالیت کے منشیات اور  ڈرگز ضبط کی ہیں۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ آسام رائفلز نے حکومت کی شجرکاری مہم کے تحت اب تک تقریباً 31 لاکھ درخت لگائے ہیں، جو وزارت داخلہ کے تحت آنے والی تمام فورسز میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک کو عالمی سپر پاور بنانے کی ہماری خواہشات کو  عالمی امن اور استحکام  کے لئے اس کےتعاون سے تحریک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ میں فورس کی تمام رائفل ویمن کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی آسام رائفلز میں شمولیت سے  عالمی برادری کے لئے  ایک مزید سماجی اور انسانی جہت  شامل کرنے کی ہماری عہد بندی  کی تکمیل ہوئی ہے۔ جناب نتیا نند رائے نے کہا کہ حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور آسام رائفلز نے ملک کے مختلف حصوں میں سابق فوجیوں کے لیے کئی ریلیاں نکال کر کئی علاقوں میں ان فوجیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ آسام رائفلز نے نیپال میں سابق فوجیوں کے لیے ایک ای ایس ایم  ریلی کا بھی اہتمام کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔  ۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 5103



(Release ID: 1823349) Visitor Counter : 142


Read this release in: Assamese , English , Manipuri