قانون اور انصاف کی وزارت

وزیراعظم  30اپریل کو وزرائے اعلیٰ اورہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی


 ایک مشترکہ کانفرنس کےافتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

Posted On: 29 APR 2022 7:12PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندرمودی ، 30اپریل ، 2022کو دن میں 10بجے نئی دہلی  کے وگیان بھون میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اورہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشترکہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع  پروہ حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

اس مشترکہ کانفرنس سے عاملہ اورعدلیہ کے لئے ایک موقع فراہم ہوگا کہ وہ ایک ساتھ  مل کر انصاف کی سادہ اورآسان فراہمی کے لئے فریم ورک تیار کریں اور انصاف سے متعلق نظام کو درپیش چنوتیوں پرقابوپانے کے لئے ضروری اقدامات کے بارے میں غوروخوض کریں ۔ اس طرح کی گزشتہ کانفرنس 2016میں منعقد ہوئی تھی ۔اس وقت سے اب تک حکومت نے ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت عدالتی عمل میں ڈجیٹل ٹکنالوجی کے انضمام اوربنیادی ڈھانچہ کو بہتربنانے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔

اس کانفرنس سے ریاستوں اورہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا تاکہ وہ شہریوں کی ضروریات کے مطابق انصاف کی فراہمی سے متعلق نظام کو موثر ، کارگر، قابل رسائی اور اثرپذیر بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اورروزگار کے مواقع  پیداکرنے میں ترقی  کے مقصد سے کاروبار کرنے میں سہولت پیداکرنے میں معاون ، ضروری مزید اقدامات کے بارے میں غوروخوض کرسکیں ۔ یہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اورسب کا پریاس کی جانب حکومت کی ایک کوشش ہے ۔

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5090



(Release ID: 1823225) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri