صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹرمنسکھ ما نڈویہ نے گجرات میں  کیوڑیہ کے مقام پر تین روزہ ‘‘سواستھیہ چنتن شیور’’ کاافتتاح کیا


 اس تین روزہ اجلاس  سے  ہمیں آئندہ  25 سالوں میں-بھارت کی آزادی کے امرت کال کے لئے ایک اجتماعی  اورتعاون پرمبنی ویژن فراہم ہوگا:ڈاکٹر مانڈویہ

آ یئے ہم   صحت کے شعبے میں  امداد باہمی پرمبنی وفاقیت کے توسط سے ایک مجموعی موقف کے ساتھ آگے بڑھیں : ڈاکٹرمانڈویا

Posted On: 05 MAY 2022 7:47PM by PIB Delhi

صحت اورخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹرمنسکھ مانڈویا نے آج گجرات میں کیوڑیا کے مقام پر ، صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت  (ایم اوایچ ایف ڈبلیو ) کے ایک اعلیٰ صلاح کارادارے صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی کونسل (سی سی ایچ ایف ڈبلیو) کی ‘‘سواستھیہ چنتن شیور’’نامی چودھویں کانفرنس کی صدارت کی ۔ اس کا نفرنس میں گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندربھائی پٹیل ، اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ ، جناب برجیش پاٹھک  ، صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوار اور نیتی آیوگ کے رکن (صحت ) ڈاکٹروی کے پال بھی موجودتھے۔

اس تین روزہ کانفرنس میں 19ریاستوں ، اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے صحت اور لیفٹیننٹ گورنرصاحبا ن شرکت کررہے ہیں ۔ ان کے نام ہیں ؛ انڈمان ونکوبارجزائرکے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمیرل ڈی کے جوشی ، اروناچل پردیش کے وزیرصحت جناب آلولبانگ ،آسام کے وزیرصحت جناب کیشب مہنتا ، بہارکے وزیر صحت جناب منگل پانڈے ، گجرات کے صحت کے کابینی وزیرجناب روشی کیش پٹیل ، گجرات کے صحت کی وزیرمملکت محترمہ نمیشابین سوتھر، جھارکھنڈ کے وزیر صحت جناب بننا گپتا ، کرناٹک کے وزیر صحت ، ڈاکٹرکے سدھاکر ، کیرالہ کی وزیرصحت محترمہ وینا جارج ، مدھیہ پردیش کے وزیرصحت ڈاکٹرپربھورام چودھری ، مدھیہ پردیش کے صحت کے وزیر مملکت جناب وشواس سارنگ ، مہاراشٹرکے وزیرصحت ، جناب راجیش ٹوپے ، منی پورکے وزیرصحت  ڈاکٹرسپم رنجن سنگھ ، میگھالیہ کے وزیرصحت جناب جیمس پی کے سنگما ، میزورم کے وزیرصحت ڈاکٹرآر لال تھنگ لیانا ، ناگالینڈ کے وزیر صحت جناب ایس پانگ نیوفوم ، پنجاب کے وزیرصحت ڈاکٹروجے سنگلا ، سکم کے وزیرصحت جناب منی کمارشرما ، تمل ناڈو کے وزیر صحت جناب تھیرو ما سبرامنیم ، اتراکھنڈ کے وزیرصحت ڈاکٹردھان سنگھ راوت ، پڈوچیری کے عوامی امورکے عزت مآب وزیرجناب کے لکشمی نارائنن بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔

اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد میڈیکل اورصحت عامی سے متعلق پالیسیوں اورپروگراموں پرعمل درآمد کاجائزہ لینا اورعام آدمی کے فائدے کے لئے ان پالیسیوں  /پروگراموں  کے بہترنفاذ کی غرض سے طورطریقوں کی سفارش کرنا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PYI1.jpg

ڈاکٹرمانڈویہ نے یہ کہتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا کہ ‘‘ایکتا ’’ کی علامت مجسمہ اتحاد بھارت کے وفاقی ڈھانچے کی نمائندگی کرتاہے ۔ انھوں نے اپنی اس امید کا اظہارکیا کہ آزادی کا امرت مہوتسوکے موقع پر ‘‘چنتن ’’ کرنے کی غرض سے منعقد اس سربراہ کانفرنس  سے آئندہ پچیس برسوں میں بھارت کی آزادی کے امرت کال کے لئے ایک روڈ میپ یعنی نقش راہ اور   مرکزی اورریاستی  حکومتوں کو ایک اجتماعی اور تعاون پرمبنی ویژن فراہم ہوگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ چنتن شیور  وفاقی جمہوریت کی ایک بہترین مثال ہے ۔ مختلف ریاستوں کے بہترین طورطریقوں کو  قومی سطح پر نافذ کیاجاناچاہیئے ۔ یہ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QZNY.jpg

امداد باہمی پرمبنی وفاقیت کے جذبے اورایک مجموعی موقف کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے ڈاکٹرمنسکھ مانڈویانے  حاضرین کو یاددہانی کرائی کہ اب جب کہ دنیا  اب تک کووڈ -19عالمی وباء سےنمٹ رہی ہے ، عزت مآ ب وزیراعظم  جناب نریندرمودی کی قیادت کے تحت بھارت نے دنیا کو دکھادیاہے کہ اس عالمی وباء سے کس طریقے سے کامیابی سے نمٹا جاسکتاہے ۔ ایسا صرف مرکز اورریاستوں کی مشترکہ اورمجموعی کوششوں کی وجہ سے ہوسکا ہے کہ ہم نے کووڈ -19عالمی وباء سے کامیابی سے نمٹاہے ۔  

ڈاکٹرمانڈویا نئے مطلع کیا کہ مرکز اورریاستیں  صحت سے متعلق اپنے  اپنے بجٹ میں اضافہ کررہی ہیں تاکہ سبھی کے لئے  قابل رسائی اورکفایتی حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں کیا پی ایم –اے بی ایچ آئی ایم کے ذریعہ حکومت ہند نے سبھی ریاستوں  اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صحت عامہ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی غرض سے  64180کروڑروپے مختص کئے ہیں ۔ جب کہ گذشتہ چھ سات سال میں صحت سے متعلق مجموعی بجٹ کو 37000کروڑروپے سے بڑھا کر 86000کروڑروپے کردیاگیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TY9T.jpg

 

بھارت کے کووڈ -19کے جانبازوں  اور پیش پیش رہنے والے صحت کارکنوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹرمانڈویانے اس بات کو اجاگرکیا کہ ‘‘پوری دنیا  بھارت کے کووڈ -19کے بندوبست سے متعلق ماڈل اور ٹیکہ کاری مہم کی ستائش کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اسے حاصل کرنے کے لئے سبھی بالغ افراد کے 95فیصد افراد کو پہلا ٹیکہ لگانا ایک بہت ہی قابل تعریف کام ہے ۔

جناب بھوپیندربھائی پٹیل نے کیوڑیہ  کے  مجسمہ اتحاد کو اس قومی کانفرنس کے لئے منتخب کئے جانے پرخوشی کا اظہارکیا۔ اورکہاکہ اس نیشنل کانفرنس کے لئے اس سے بہترکوئی مقام نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم کے ‘‘سب کا ساتھ ، سب کا پریاس ’’ کے فلسفے کی بدولت کووڈ -19عالمی وباء سے اجتماعی طورپرلڑنے سے متعلق بھارت کے عزم  کو استحکام حاصل ہواہے ۔ ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے  اس بات کو نمایاں کیا کہ اس تین روزہ چنتن شیورمیں   آنے والے وقت میں  درپیش ہونے والے صحت سے متعلق چیلنجوں  اوران پرقابوپانے کی غرض سے بہترین طورطریقوں کے بارے میں غوروخوض کیاجائے گا۔انھوں نے زمینی سطح پر عوام اوربرادری کو اعلیٰ معیارکی خدمات فراہم کرنے کی خاطر جدت طرازی  اور پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں اس بارے میں کام کرنا ہوگا کہ چنوتیوں کو کس طرح سے مواقع میں بدلا جائے  اور صحت کے شعبے میں آتم نربھربناجائے ۔

حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹروی کے پال نے اس بات پرروشنی ڈالی آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس منتھن سے  ہمیں  سبھی کے فائدے کے لئے ملک میں صحت سے متعلق ایکونظام کو تقویت بہم پہنچانے اور اس پر ازسرنوتوجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اس سربراہ کانفرنس سے ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے اورسبھی کے لئے قابل رسائی اورکفایتی حفظان صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے  کی غرض سے مل کرکام کرنے کا   ایک مکمل پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ کووڈ نے ہمیں سکھایاہے کہ مل کرکام کریں اور مستقبل میں صحت سے متعلق نظام کووڈ -19سے  سیکھے گئے علم پرمبنی ہونے چاہیئں ۔ عالمی صحت نظام پرمبنی بھارت  ہمارا مقصد ہونا چاہیئے جہاں  خدمات کی فراہمی ، معلوماتی نظام  ، دیکھ بھال ، نگرانی اورعوامی شرکت ایک اہم  حصہ ہونا  چاہیئے ۔

چنتن شیورکے موقع پر صحت کے مرکزی وزیر نے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس -5)کے پانچویں دورکی قومی رپورٹ  اورسال  21-2020کے لئے دیہی صحت سے متعلق اعداد وشمار پرمبنی اشاعت  کا اجراء کیا ۔ اس تقریب میں صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے پورٹل  این کیو اے ایس (نیٹ کوالٹی ایشورنس اسٹینڈرڈس ) اور پردھان منتری نیشنل ڈائیلیسز پورٹل کااجراء کیا گیا۔

مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن  ، آئی سی ایم آر، کے ڈی جی ، ڈاکٹربلرام بھارگو ، ایمس نئی دہلی کے ڈاکٹررندیپ گلیریا اور وزارت صحت اورریاستوں کے دیگرسینئرعہدیدار بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔

*****

 

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5084



(Release ID: 1823183) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Gujarati