وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت کی خوش حال سینمائی وراثت کی حفاظت اور تحفظ کے وزیر اعظم کے تصور کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فلم بازیابی پروجیکٹ کا بیڑا اٹھایا گیا: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر
تین سو ترسٹھ کروڑ روپئے خاص طور پر بازیابی کے مقصد کے لئے استعمال کئے جائیں گے: انوراگ سنگھ ٹھاکر، وزیر اطلاعات و نشریات
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے پونے میں ایف ٹی آئی آئی، این ایف اے آئی کا دورہ کیا، ایف ٹی آئی آئی کو بین الاقوامی معیارات کی سطح تک لے جانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا
Posted On:
05 MAY 2022 6:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5/ مئی 2022 ۔ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کا تصور ہے کہ بھارت کی خوش حال ثقافتی وراثت کی حفاظت، تحفظ اور فروغ کو ترجیح دی جائے‘‘۔ یہ بات اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج پونے کے نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا کے اپنے دورے کے دوران کہی۔
مرکزی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 2016 میں شروع کئے گئے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کا مقصد ہماری سینمائی وراثت کی حفاظت، تحفظ اور ڈیجیٹل کاری ہے۔ اس تناظر میں مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ کل ایک فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس مشن کے لئے مختص کئے گئے 597 کروڑ روپئے کے مجموعی بجٹ میں سے 363 کروڑ روپئے صرف بازیابی کے مقصد کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ اس طرح سے یہ فلم کی بازیابی سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلمیں ہماری ثقافت کا جزو ہیں اور گزشتہ 100 برسوں کے دوران ہماری فلم انڈسٹری نے جو سینمائی تعاون دیا ہے اس نے بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی فلم صنعت بنادیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 5900 سے زیادہ مختصر فلموں، دستاویزی فلموں اور فیچرس کی بازیابی کا عمل جاری ہے اور این ایف اے آئی کے ذریعے انجام دیا جارہا یہ کام دنیا کا سب سے بڑا بازیابی، تحفظ، حفاظت اور ڈیجیٹل کاری کا عمل ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بازیابی کے عمل میں فلموں کی ایک بہت بڑی تعداد شامل ہے جس میں مختلف بھارتی زبانوں میں بنائی گئی مختصر فلمیں، فیچرس اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ ذمے داری ایک مشن موڈ میں لی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ آئندہ نسلوں کے لئے اس گراں قدر سینمائی وراثت کی بازیابی اور ان کے آرکائیو کے لئے نئی تکنیکوں کا استعمال کیا جائے۔
اس سے قبل وزیر موصوف نے ایک میٹنگ کی تاکہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے کام کاج کا جائزہ لیا جاسکے۔ انھوں نے ایف ٹی آئی آئی کو بین الاقوامی امتیازی معیارات کی سطح تک لے جانے کے تصور پر بھی غور و خوض کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کے حامل فلم اداروں کے ساتھ اشتراک سے طلباء کی کہانی بیان کرنے کی لیاقتمیں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایف ٹی آئی آئی کو اپنے طلباء کے اندر صنعت کارانہ ہنرمندی کو پروان چڑھانا چاہئے اور انھیں ایسی صلاحیتوں سے لیس کرنا چاہئے کہ وہ فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشنز سے متعلق اسٹارٹ اپس کا آغاز کرسکیں۔
انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی آئی آئی بھارت کا ایک باوقار ادارہ ہے۔ جائزہ میٹنگ کے دوران اس بات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کیسے ٹی وی اور فلم کے شعبے میں ایف ٹی آئی آئی کو آگے بڑھایا جاسکے اور اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس کے میدان میں کیسے ایف ٹی آئی آئی کو ترقی دی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے طلباء کی ہنرمندی کو صیقل کیا جائے تو وہ روزگار کے متلاشی بننے کے بجائے صنعت کار بن سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے پونے کے ایک روزہ دورے کے دوران کہا کہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ شعبے میں ہمارے تصور کے حصول کے لئے ہمارے اداروں اور طلباء کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے کیمرے اور مقصد کو ازسرنو مرکوز کریں، تاکہ بھارت کو دنیا کا ’مواد مرکز‘ بنایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے آج فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) اور نیشنل فلم آکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی) میں جائزہ میٹنگ کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ میں نے ایف ٹی آئی آئی کے طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، تاکہ اس بات کو سمجھ سکوں کہ کیسے ہم اس ادارے کے بہترین پہلوؤں کا اظہار کرنے اور اسے نئے دور کے سینمائی ایکسیلنس، شراکت داری اور بھی دیگر امور کے لئے کیسے مل جل کر کام کرسکتے ہیں۔
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایف ٹی آئی آئی کے اکیڈمک جرنل لینسائٹ کے ہندی ایڈیشن کا بھی اجرا کیا۔
شعبوں کے صدور کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے فیکلٹی اراکین سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اپ گریڈ کرتے رہیں اور ایف ٹی آئی آئی کے لئے صنعتی دنیا سے شراکت دار تلاش کرتے رہیں۔ انھوں نے ملک کے مختلف حصوں میں فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن سے متعلق کورسیز چلانے کے لئے وسیع تر آؤٹ ریچ سرگرمیوں اور اداروں کے ساتھ شراکت داری پر بھی زور دیا۔ ایف ٹی آئی آئی کے چیئرپرسن شیکھر کپور، اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا، ایف ٹی آئی آئی کے ڈائریکٹر سندیپ شہارے اور انسٹی ٹیوٹ کے دیگر اہل کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 5065
(Release ID: 1823115)
Visitor Counter : 206