سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے لکھنؤ میں علاقائی کانفرنس کے ساتھ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منایا
Posted On:
05 MAY 2022 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 5/ مئی 2022 ۔ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ مناتے ہوئے این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ الکا اپادھیائے نے لکھنؤ میں علاقائی افسروں کی دوروزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ 5 سے 6 مئی 2022 کو منعقد ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے جو معلومات، حصول یابیوں اور چیلنجوں کے اشتراک کے لئے ایک عمومی پلیٹ فارم پر این ایچ اے آئی کے افسروں اور مشرقی و مغربی اترپردیش، اتراکھنڈ اور بہار کے دیگر متعلقین کو ایک ساتھ لاتی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے جزوکے طور پر ملک کے مختلف خطوں میں اسی طرح کی مزید تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
پروجیکٹ کے جائزے کے علاوہ اس دوروزہ کانفرنس میں چیئرپرسن کے ساتھ این ایچ اے آئی کے علاقائی افسروں اور پروجیکٹ ڈائریکٹروں کی آزادانہ بحث و مباحثے کے لئے ایک اوپن ہاؤس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ’کاروبار کرنے کی آسانی‘ کو بہتر بنانے کے لئے ایک سیشن کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے اور ’تعمیراتی ساز و سامان و ٹیکنالوجی‘ پر ایک نالج شیئرنگ سیشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
یہ کانفرنس سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کے خطاب کے ساتھ 6 مئی 2022 کو اختتام پذیر ہوگی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 5067
(Release ID: 1823068)
Visitor Counter : 173