وزارت دفاع
ایئر مارشل سنجیو کپور نے ڈائریکٹر جنرل (معائنہ اور حفاظت) کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
05 MAY 2022 3:36PM by PIB Delhi
05 مئی 2022
ایئر مارشل سنجیو کپور نے 01 مئی 2022 کو ایئر ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل (معائنہ اور حفاظت) [ڈی جی (آئی ایس)] کا قلم دان سنبھالا ہے۔
ایئر مارشل نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں اور دسمبر 1985 میں آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ میں ٹرانسپورٹ پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا گیا تھا۔ وہ ڈیفنس سروسز ساٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) ویلنگٹن، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ ایئر آفیسر ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور آئی اے ایف کی انوینٹری میں مختلف طیاروں پر 7700 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ رکھتے ہیں۔
36 سال پر محیط سروس کیریئر میں ایئر مارشل نے اہم کمانڈ اور اسٹاف کی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔ انھوں نے ایک آپریشنل ٹرانسپورٹ اسکواڈرن اور ایک پریمئر ٹرانسپورٹ بیس کی کمان سنبھالی ہے۔ انھوں نے کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں فیکلٹی کے سربراہ اور سینئر ایئر فورس انسٹرکٹر، پرنسپل ڈائریکٹر آپریشنز (ٹرانسپورٹ)، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف آپریشنز (ٹرانسپورٹ اینڈ ہیلی کاپٹرز)، ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پرسنل ایئرمین اینڈ سویلینز) اور ایئر فورس اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ موجودہ تقرری سے پہلے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے کے کمانڈنٹ تھے۔
موصوف ایئر آفیسر وایو سینا میڈل اور اتی وششٹ سیوا میڈل سے بھی سرفراز کیے گئے تھے ۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5056
(Release ID: 1822969)
Visitor Counter : 181