خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی طرف سے ’کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری‘ مہم کے تحت فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کے ذریعے ’فوڈ پروسیسنگ ہفتہ 2.0‘ کا انعقاد


مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت 75 فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کا  ورچوئل  افتتاح

Posted On: 29 APR 2022 6:28PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے 'آزادی کا امرت مہوتسو' ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے دوران منایا جا رہا ہے۔ اس تہوار کے ایک حصے کے طور پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے 25 سے 30 اپریل 2022 تک ملک بھر میں 'کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری' مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت فوڈ پروسیسنگ ویک 2.0 کا انعقاد اس مدت میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نے کیا ہے۔

اس سلسلے میں، 'فوڈ پروسیسنگ ہفتہ 2.0' کے پانچویں دن، مرکزی وزیر شری پشوپتی کمار پارس نے ورچوئل طور پر پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت مرکزی شعبہ جاتی اسکیم کے  75 فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کا افتتاح  آج نئی دہلی میں کیا۔

 

 

ان پروجیکٹوں کی لاگت تقریباً 1238 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 309 کروڑ روپے کی رقم وزارت نے گرانٹ ان ایڈ کے طور پر منظور کی ہے۔ ان منصوبوں سے ملک بھر کے کل 4 لاکھ 63 ہزار کسان مستفید ہوں گے، اس کے ساتھ ہی فوڈ پروسیسنگ کے اس شعبے میں اپنا مستقبل تلاش کرنے والے تقریباً 36 ہزار افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گا۔

 

 

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت نے 25 اپریل 2022 کو ایک سوشل میڈیا مہم کے ذریعے 'فوڈ پروسیسنگ ہفتہ 2.0' کا آغاز کیا، جس کے تحت وزارت کی اسکیموں کے بارے میں بیداری، وزارت کی اسکیموں سے استفادہ کنندگان کی کامیابی کی کہانی ہفتہ بھر میں ہر روز سوشل میڈیا پر عام لوگوں کو بتائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے کئی اضلاع میں پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ون ڈسٹرک ون پروڈکٹ کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن پر ایک او ڈی او پی ورکشاپ اور نمائش کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

 

فروغ دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے جدید ترین پروسیسنگ سہولیات تیار کرنے کے لیے ان پروجیکٹوں کے فروغ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، جو کہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اس سے آس پاس کے علاقوں کے کسانوں، پروڈیوسرز، پروسیسرز اور صارفین کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بڑھتی ہوئی شہری کاری اور متوسط طبقے کے نتیجے میں غذائیت سے بھرپور پراسیس شدہ کھانوں کی مسلسل مانگ ہے اور فوڈ پروسیسنگ میں ہندوستان کی دیہی معیشت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

 

*************

 

 

ش ح- ا ک– ف ر

 

U. No.5040


(Release ID: 1822855) Visitor Counter : 181


Read this release in: Hindi , English