کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود، اور کیمیکل اور کھاد کےمرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی


دواسازی اور ایگرو کیمیکل صنعتوں کے لیے اہم انٹرمیڈیٹس تیار کرنے کے لیے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں کی ذیلی مصنوعات کے استعمال کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی

Posted On: 04 MAY 2022 5:24PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود، اور کیمیکل اور کھاد کےمرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جناب بھگونت کھوبا، کیمیکل اور کھاد اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت کے ہمراہ، سکریٹری (کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل)، سکریٹری (پیٹرولیم) اور قدرتی گیس، سکریٹری (سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ) پی ایس یو ایس اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں صنعت کے رہنماؤں کےساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

 

یہ اجلاس پیٹرولیم انڈسٹری کی ذیلی مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا جو کہ خام مال کے طور پر نیچے کے دھارے میں آنے والی خصوصی کیمیکل انڈسٹری میں جاتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے ہندوستان کو ان خام مال/انٹرمیڈیٹس کی درآمد کے متبادل کے طور پر لیے جانے،پی سی پی ای آر کے موجودہ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے، کریکر پلانٹس میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور خصوصی کیمیکلز سیکٹرکو فروغ دینے کے لیے اس شعبے کی صنعتی طاقت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے عزت مآب وزیر اعظم کے "آتم نربھر بھارت" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے پرنور دیا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ ایسے خام/اسٹارٹنگ میٹریل/انٹرمیڈیٹس کی نشاندہی کی جا سکے جو اونچی قیمتوں میں درآمد کیے جاتے ہیں اور ملک میں پیٹرولیم صنعتوں/ریفائنریوں کی ذیلی مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے ان کیمیکلز کو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے جامع نقطہ نظر کو اپنانے پر زور دیا۔

ٹاسک فورس خاص کیمیکلز بشمول فارماسیوٹیکل اور ایگرو کیمیکل صنعتوں میں متعدد ویلیو چین ایپلی کیشنز رکھنے والے اہم انٹرمیڈیٹس اور خام مال کی شناخت کے لیے ذمہ دار ہوگی۔

ٹاسک فورس اجتماعی طور پر تحقیق اور ترقی کے ذریعے حل کی نشاندہی کرکے اور حکومت کو تجاویز دے کر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔ محکمئہ سائنس اور ٹیکنالوجی مشترکہ ٹاسک فورس کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے نوڈل محکمہ ہوگا۔

مشترکہ ٹاسک فورس ٹیکنالوجی کی ترقی اور اسے صنعت میں منتقل کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ ٹاسک فورس اہم کیمیکلز کو مرحلہ وار ترجیح دے گی تاکہ اس شعبے کو فروغ دیا جا سکے اور ہندوستان کو کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں عالمی چیمپئن بنایا جا سکے۔

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5016

 



(Release ID: 1822821) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Gujarati