ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف نے 5 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک ’’آپریشن سترک" کے تحت اہم کوششیں کیں


آر پی ایف نے 5 اپریل سے 30 اپریل 2022 کے دوران غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی نقل و حمل کے 26 معاملوں کا پتہ لگایا

اسی عرصے کے دوران شراب کی غیر قانونی نقل و حمل کے 177 معامنے سامنے آئے اور 97 افراد کو گرفتار کیا گیا

تقریباً 2.60 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی/سونا/چاندی متعلقہ ٹیکس حکام کے حوالے کی گئی

Posted On: 03 MAY 2022 6:19PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس، ملک کی ایک مسلح فورس ہے جسے ریلوے املاک، مسافروں کے علاقے اور مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ریلوے کی حفاظت کے شعبے میں سرکردہ سیکورٹی ایجنسی ہے، جس کی کل ہند سطح پر موجودگی ہے۔

ہندوستانی ریلوے، ملک کا بنیادی ٹرانسپورٹر ہونے کے ناطے، ٹیکس چوروں، اسمگلروں، ہتھیاروں کے اسمگلروں، اور ملک دشمن طاقتوں کے ذریعہ اپنے مذموم عزائم کو انجام دینے کیلئے غیر قانونی سامان کو ملک کے مختلف حصوں میں لے جانے کا امکان ہے ۔ ٹیکس چوری، اسمگلنگ ، جرائم ،دہشت کے عمل کے ارتکاب کیلئے غیر قانونی شراب / ایف آئی سی این / غیر قانونی تمباکو کی مصنوعات / بے حساب سونا / نقد رقم / قیمتی اشیاء / دیگر اشیاء ریلوے نیٹ ورک سے ٹرانسپورٹ کئے جانے پر کارروائی کرنے کے مقصد سے ریلوے سکیورٹی دستے نے حال ہی میں ’’آپریشن سترک ‘‘ کی شروعات کی تھی۔

"آپریشن سترک کے تحت مرکوز کوششیں 5 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک جاری رہیں، جس میں تمباکو کی مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل کے 26 معاملات کا پتہ چلا۔ تقریباً 44 لاکھ روپے مالیت کی تمباکو مصنوعات ضبط کر کے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ شراب کی غیر قانونی نقل و حمل کے 177 مقدمات میں 97 افراد کو گرفتار کیا گیا اور تقریباً 18 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔ ٹیکس چوری کے مقصد سے ریلوے کے ذریعہ بے حساب سونا/چاندی کے زیورات اور بے حساب نقدی ریل کے ذریعے لے جائی جاتی ہے۔ آر پی ایف نے ٹیکس چوری کے اس طرح کے 23 معاملات کا پتہ لگایا اور متعلقہ ٹیکس حکام کو بے حساب نقدی/سونا/چاندی سونپی جس کی رقم تقریباً 2.60 کروڑ روپے ہے۔

ریل کے ذریعے اسمگلنگ کے معاملات میں سب سے پہلے جوابی ردعمل کی اپنی ذمہ داری سے واقف ہوتے ہوئے، آرپی ایف نے اس طرح کے معاملات میں ٹھوس کارروائی کی اور مذکورہ مدت کے دوران تقریباً 3.18 کروڑ روپے کے اسمگلنگ شدہ سامان کو ضبط کیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں جرائم کے ارتکاب یا مذموم عزائم کو انجام دینے کے لیے کبھی کبھی ملک مخالف طاقتیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد لے کرجاتی ہیں۔ آر پی ایف ایسے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے "آپریشن سترک" کے تحت اسٹیشنوں، ٹرینوں اور ریلوے کے علاقے میں مکمل چیکنگ کر رہا ہے۔ ملک بھر میں اس طرح کی کوششوں کے دوران، آر پی ایف نے 17 افراد کو گرفتار کیا اور ایک اے کے 47 رائفل، ایک پائپ گن، ایک ڈبل بیرل بندوق، ایک پستول، 06 ملک میں بنے پستول، 3 خنجر، 12 بور کے 10 کارتوس، 315 بلیٹ کے 140 کارتوس ، 7.62 ایم ایم بلیٹ کے 404 کارتوس اور مختلف گولہ بارود کے 9 کارتوس برآمد کئے گئے۔

ہندوستانی ریلوے ملک کی لائف لائن ہے اور آرپی ایف ریلوے کا نگران ہونے کے ناطے اسے محفوظ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور اسے مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

 

******

 

(ش ح ۔ ع ح)

U NO: 4991


(Release ID: 1822583) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi