سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ کو دورافتادہ روڈنیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپئے کی لاگت سے بندرگاہوں کی ترقی اور متعدد سڑکوں کو جوڑنے کا پروجیکٹ
प्रविष्टि तिथि:
04 MAY 2022 1:17PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہاکہ ملک بھر میں بندرگاہوں اور گھریلو پیداوار اور کھپت کے مراکز کے درمیان بہترکنکٹیوٹی فراہم کرنے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مدنظر ہماری حکومت ورلڈکلاس روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعہ بندرگاہوں کی ترقی کے لئے پابندعہدہے۔

اپنے سلسلے وار ٹویٹ کے ذریعہ جناب گڈکری نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے جواہرلال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی ) کو دورافتادہ روڈ نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے تقریباً 3500 کروڑ روپئے کی لاگت سے متعدد سڑکوں کو جوڑنے والے پروجیکٹوں سے متعلق این ایچ -4 بی (نیا این ایچ-348، 548) اور ایس ایچ -54 (نیا این ایچ- 348 اے )کی تجدیدکاری اور درستگی کا کام شروع کیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ تقریباً 38 لاکھ ٹریفک کی سہولت فراہم کرنے والے ان پروجیکٹوں سےسفر کا وقت اور گاڑیوں کو چلانے کا خرچ کم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے خطے کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا اور نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنکٹیوٹی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیرموصوف نے مزیدکہاکہ کرال پھاٹا اور گاواں پھاٹا پر موجود دو گریڈسپریٹرز سے لین کو بدلنے کی رفتار بھی بڑھے گی اور یہ قومی اور ریاستی سڑکوں کو جوڑنے کا کام کرے گا۔
************
ش ح ۔ ق ت ۔ م ص
(U: 5004 )
(रिलीज़ आईडी: 1822572)
आगंतुक पटल : 125