شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی علاقائی کھیلوں کے ہفتہ میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا


جناب جی کشن ریڈی نے منی پور میں مختلف سیاحتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Posted On: 03 MAY 2022 8:05PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی، ثقافت اور سیاحت  کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے منی پور کا دورہ کیا اور ڈی ایم کالج کیمپس، امپھال میں آزادی کا امرت مہوتسو:  شمال مشرق فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیے جانے والے شمال مشرق خطہ  اسپورٹس ہفتہ  کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو: شمال مشرقی فیسٹول، جو کہ  تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں منایا جا رہا ہے، شمال مشرقی خطہ کی ترقی  کی مرکزی وزارت  کے ذریعہ  ’ہم سی سے کم نہیں‘  کے جذبے کے ساتھ  28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

ملک اس وقت اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے، اس کی شاندار تاریخ، لوگوں، ثقافت اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کامیابیوں اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی  کی مرکزی وزارت  اس  فیسٹول کے ذریعے شمال مشرقی خطے کی خوبصورتی اور مختلف شعبوں میں اس کی کامیابیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ اسی طرح کی تقریبات، مختلف موضوعات پر، جاری فیسٹیول کے تحت شمال مشرقی آٹھ ریاستوں کے مختلف دارالحکومتوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016OB9.jpg

جناب جی کشن ریڈی نے آج موئرنگ کے سیندرا پارک میں ریاستی اور مرکزی حکومت کے عہدیداروں، لوکتک ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مختلف دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں مختلف سیاحتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بشنو پور ضلع کے موئرنگ میں واقع آئی این اے میوزیم کمپلیکس میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے پر بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

9449U-

                


(Release ID: 1822536) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Manipuri