صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے دہلی میں بھگوان مہاویر سپر اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
03 MAY 2022 3:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔03مئی صدرجمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند نے آج (3 مئی 2022) دہلی میں بھگوان مہاویر سپر اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جین روایت میں خدمت کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 250 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین بھگوان مہاویر سپر اسپیشلٹی ہسپتال 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں اعلیٰ معیار کی صحت کی خدمات معاشرے کے تمام طبقوں کو سستی قیمتوں پر اور غریبوں کے لیے مفت دستیاب ہوں گی۔ انہیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ اس ہسپتال نے وبائی مرض کے دوران کووڈ کیئر ہسپتال کے طور پر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کووڈ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہوشیار رہیں اور حکومت کی تمام ہدایات پر عمل کریں۔
فیس ماسک کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جدید تاریخ میں سرجیکل ماسک 1897 میں اس وقت متعارف ہوا جب سرجنوں نے آپریشن کے دوران خود کو بیکٹیریا سے بچانے کے لیے ماسک کا استعمال شروع کیا۔ لیکن جین سنتوں نے ماسک کی اہمیت کو صدیوں پہلے سمجھ لیا تھا۔ اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ کر، وہ نہ صرف جانداروں کو مارنے سے اجتناب کے اہل ہوئے بلکہ وہ اپنے جسم میں مائکروجنزموں کے داخلے کو روکنے میں بھی کامیاب ہوئے۔کووڈ – 19وبائی مرض کے دوران، ماسک کو وائرس کے خلاف تحفظ کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جین سنتوں نے بھی جسمانی ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پیدل چلنے پر بہت زور دیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ہسپتال سنتوں کی دکھائی گئی سائنسی روایات کی بنیاد پر انسانیت کو صحت مند بنانے کے راستے پر گامزن ہو گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جین روایت ہمیں متوازن اور ماحول دوست طرز زندگی اختیار کرنے کا درس دیتی ہے۔ موجودہ دور میں طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات فطرت کے مطابق نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جین سنت اور ان کے نظم و ضبط کے پیروکار اپنا کھانا صرف طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے درمیان کھاتے ہیں۔ سورج کی روزمرہ کی حرکت کے مطابق طرز زندگی کو اختیار کرنا صحت مند رہنے کا آسان طریقہ ہے۔ یہ وہ سبق ہے جو ہمیں جین سنتوں کے مثالی طرز زندگی سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سائنسی روایات کا ہسپتالوں میں جدید طبی نظام کے ساتھ انضمام صحت مند زندگی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔
صدر جمہوریہ کی ہندی میں تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-4973
(Release ID: 1822384)
Visitor Counter : 144