کوئلے کی وزارت

اپریل 2022 میں کوئلے کی کل پیداوار 661.54 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی


مجموعی حصولیابی  708.68 لاکھ ٹن رہی جبکہ پاور سیکٹر کو 617.2 لاکھ ٹن فراہم کی گئی

Posted On: 03 MAY 2022 1:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 03 مئی        اپریل، 2022 کے دوران ہندوستان کی کوئلے کی مجموعی پیداوار 661.54 لاکھ ٹن رہی۔ جبکہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کے ذیلی اداروں نے 534.7 لاکھ ٹن کوئلہ پیدا کیا، سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) کی پیداوار 53.23 لاکھ ٹن رہی اورمختلف کمپنیوں کی ملکیت والی کانوں سے کوئلے کی پیداوار گزشتہ ماہ کے دوران 73.61 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

کوئلے کی وزارت کے عارضی اعدادوشمار کے مطابق، حالانکہ کوئلے کے شعبے کی مجموعی پیداوار اپریل ماہ کے دوران 708.68 لاکھ ٹن تھی، تاہم بجلی کے شعبے کی پیداوار مذکورہ ماہ  میں 617.2 لاکھ ٹن کے اعداد و شمار کو چھو گئی۔ اس کے ساتھ ہی، صرف کول انڈیا سے پاور سیکٹر کی پیداوار 497.39 لاکھ ٹن رہی۔

کول انڈیا نے اس سال اپریل کے دوران 534.7 لاکھ ٹن کی سب سے زیادہ پیداوار حاصل کی ہے جس سے 6.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے کی سب سے زیادہ پیداوار اپریل 2019 کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی جس نے 450.29 لاکھ ٹن پیداوار حاصل کی تھی۔ اسی طرح اپریل میں کوئلے کی پیداوار 570.55 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی تھی۔ کوئلے کی گزشتہ سب سے زیادہ کھپت اپریل 2021 میں 540.12 لاکھ ٹن کے ساتھ ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2021-22 کے دوران کوئلے کی کل پیداوار 7770.23 لاکھ ٹن (عارضی) تھی جو کہ 2020-21 کے دوران 7160 لاکھ ٹن تھی، جس میں 8.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار 2020-21 میں 5960.24 لاکھ ٹن سے 4.43 فیصد بڑھ کر مالی سال 2021-22 کے دوران 6220.64 لاکھ ٹن ہوگئی۔

سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) نے 28.55 فیصد اضافے کے ساتھ 2021-22 کے دوران گزشتہ سال  کے 500.58 لاکھ ٹن کے مقابلے 650.02 لاکھ ٹن کی پیداوار حاصل کی۔ کمپنیوں کی ملکیت والی کانوں  کی کوئلے کی پیداوار 890.57 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے اور 2020-21 کے دوران یہ صرف 690.18 لاکھ ٹن تھی۔

2021-22 کے دوران کل کوئلے کی ترسیل 8180.04 لاکھ ٹن کے اعداد و شمار کو چھو گئی جو کہ گزشتہ سال کے 6900.71 لاکھ ٹن کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 18.43 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران، سی آئی ایل نے 2020-21 کے 5730.80 لاکھ ٹن کے مقابلے 6610.85 لاکھ ٹن کوئلہ روانہ کیا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4968

 



(Release ID: 1822336) Visitor Counter : 94