شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے بین ریاستی ٹرکوں کے ٹرمینس کا افتتاح کیا

Posted On: 03 MAY 2022 9:17AM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 مئی  2022/

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج منی پور کے وزیر اعلٰی جناب این بیرین سنگھ، ورکس/نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب کے گوونداس سنگھ کی موجودگی میں نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کمپلیکس، کھمن لمپک سے سیکمائی میں انٹر اسٹیٹ ٹرک ٹرمینس کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کا اہتمام شمال مشرقی علاقائی کھیلوں کے ہفتہ کے دوران آزادی کا امرت موہتسو کے جشن کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر کے ساتھ مین اسٹیڈیم، کھمن لمپک اسپورٹس کمپلیکس، امپھال میں میزبان ٹیم منی پور اور تریپورہ کے درمیان اسپورٹس ویک کے دوران کھیلے گئے  فٹ بال فائنل میچ میں بھی شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ منی پور میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید پختہ یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعلٰی این بیرن سنگھ کی قیادت میں منی پور آگے بڑھے گا۔

انہوں نے میٹ کے کامیاب انعقاد پر ریاستی حکومت، نارتھ ایسٹ کونسل اور اسپورٹس میٹنگ کے منتظمین کو مزید مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آبادی بہت زیادہ ہے اور ہمیں اسی حساب سے تمغے ملنے چاہئیں۔

انہوں نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کوئی بھی کھیل کھیلنے دیں کیونکہ کھیل اور گیمز بچوں میں نظم و ضبط اور اعتماد کو بڑھاتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستیں مختلف کھیلوں کے شعبوں بشمول باکسنگ، بیڈمنٹن، فٹ بال، تیر اندازی وغیرہ میں تمغے لے کر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں اس خطے کے نوجوانوں نے بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور  ملک کے لیے بہت سے اعزاز لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی پور آج ملک میں ایک مثال قائم کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ منی پور نے آج تک کئی اولمپیائی میڈل جیتنے والے پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاہم سب جانتے ہیں کہ پولو کا کھیل جو منی پور میں ساگول کانگجی کے نام سے جانا جاتا ہے، منی پور میں پیدا ہوا تھا اور یہ آج پورے ملک میں کھیلا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ منی پور ملک میں کھیلوں کا پاور ہاؤس ہے اور یہ ریاست بین الاقوامی کھیلوں کا مرکز بن جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے منی پور میں پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھا کہ ہم اس ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسپورٹس یونیورسٹی دو سال کے اندر مکمل ہوجائے۔

یہ اسپورٹس یونیورسٹی ملک کے لیے اولمپک تمغوں کو یقینی بنانے اور ریاست اور ملک کا نام روشن کرنے میں ایک بڑی ذمہ داری لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہیونیورسٹی منی پور کے پیغام کو پوری دنیا میں لے جائے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعمیر اور اس کے بعد تمام لوگوں سے تعاون اور مدد کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے شمال مشرقی خطے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔

وزیر اعلٰی این بیرن سنگھ نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج ہم نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے لگے ہیں جو منی پور کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیے تھے، جو ریاست کو کھیلوں کا پاور ہاؤس مانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ملک بھر سے 250 سے زائدطلباء زیر تعلیم ہیں۔

اسپورٹس یونیورسٹی کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نفاذی ایجنسی  نے یونیورسٹی کی تکمیل کے لیے 30 ماہ کا وقت مانگا ہے۔ تاہم، ایک جائزہ میٹنگ کے دوران یہ عرصہ بہت طویل ہونے کا مشاہدہ کیا گیا، اور حکومت 2024 کے عام انتخابات سے قبل یونیورسٹی کو حوالے کرنے کی کوشش کرے گی۔

شمال مشرق کے لوگ پہلے خود کو نظر انداز کیا کرتے تھے، تاہم، 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے اس خطے کو سڑک کنیکٹیویٹی اور ریل کنیکٹیویٹی سمیت بہت سے ترقیاتی منصوبے دئیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے کھیلوں کی میٹنگ کی میزبانی کرنے اور ایک متحد شمال مشرق اور متحد ہندوستان کی تعمیر میں مدد کرنے کی امید ظاہر کی۔

کابینی وزراء جناب  کے گوونداس سنگھ، جناب  لیٹپاو ہاکیپ، ہیکھم ڈنگو سنگھ، جناب  کاشم واشوم، جناب  ایل سوسندرو، ایم ایل اے اور چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش کمار کے علاوہ دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔

اس دوران وزیراعلی  نے مرکزی وزیر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے طلباء سے بھی بات چیت کی اور اس کے عارضی کیمپس میںیونیورسٹی کی سہولیات کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ انٹر اسٹیٹ ٹرک ٹرمینس 2021-22 کے دوران مکمل ہوا تھا اور یہ ریاست کا پہلا اور واحد ٹرک ٹرمینس ہے۔ یہ کرکھل اوانگ سیکمائی روڈ پر این ایچ -02 سے 2.5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کا کیمپس رقبہ 18.34 ایکڑ ہے اور اسے  این ای سی فنڈنگ ​​کےتحتتعمیر کیا گیا تھا تاکہ ریاست کے اندر جانے والے اور باہر جانے والے ٹرکوں اور سامان بردار گاڑیوں کے لیے ایک باضابطہ ٹرانزٹ پوائنٹ فراہم کیا جا سکے۔

 

ش ح۔ ش ت ۔ج

Uno-4961



(Release ID: 1822330) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu