ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہندوستان اور جرمنی کے درمیان جنگلات کی زمین کی بحالی کے ارادے کے مشترکہ اعلامیہ پر ورچوئل طور پر دستخط کیے گئے
یہ جے ڈی آئی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کامیابی کے ساتھ شراکت داری کرنے اور جنگلات کی زمین کی بحالی، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے قابل بنائے گا: جناب بھوپیندر یادو
Posted On:
02 MAY 2022 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 مئی 2022/
تقریب کے دوران، جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ یہ جے ڈی آئی تحفظ اور بحالی، آب و ہوا کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے شعبوں میں ہماری شراکت داری اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ ہماری شراکت داری کو ایک اور اہم موڑ پر لے جائے گا۔
جناب یادو نے مزید کہا کہ جنگلات کی زمین کی بحالی کے ارادے کا یہ مشترکہ اعلامیہ ( جے ڈی آئی) ہمارے قائدین کی متحرک رہنمائی میں ہند-جرمن تعاون کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
مرکزی وزیر ماحولیات نے ذکر کیا کہ جے ڈی آئی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کامیابی سے شراکت داری کرنے اور جنگلات کے منظر نامے کی بحالی، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔
دونوں ممالک جے ڈی آئی کے کامیاب نفاذ کے منتظر ہیں۔
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-4947
(Release ID: 1822206)
Visitor Counter : 113