وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے حیدرآباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وہاں آنے والے مسافروں کے پاس سے 8 کلو گرام کوکین ضبط کی ہے، جس کی     مالیت 80 کروڑ روپے ہے

Posted On: 02 MAY 2022 6:29PM by PIB Delhi

 

ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ڈائرکٹوریٹ آف روینیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی) کے افسران نے یکم مئی  2022 رات گئے کارروائی میں کوکین پکڑے جانے کے دو واقعات کی اطلاع دی ہے۔

 

دو مسافروں کو ڈی آر آئی  نے یکم مئی 2022 کو منشیات رکھنے کے شبہے میں حراست میں لیا تھا، جن میں ایک مرد اور ایک عورت  ہیں۔ مرد مسافر تنزانیہ کا باشندہ ہے۔ وہ کیپ ٹاؤن سے براہ دوبئی ، حیدر آباد کے لئے بزنس ویزا پر سفر کر رہا تھا۔ دوسری مسافر عورت انگولا کی رہنے والی ہے اور یہ ٹورسٹ ویزا پر انگولا-موزامبق، لوساکا، دوبئی- حیدر آباد سفر کر رہی تھی۔۔

Description: A picture containing indoor, paperDescription automatically generated

 

دونوں مسافروں کے پاس سے چار -چار کلو گرام یعنی کُل 8 کلو گرام کوکین پکڑی گئی ہے۔ دونوں نے یہ    پیکیٹ اپنے ٹرولی بیگ کے نیچے خفیہ جگہ بنا کر چھپائے تھے۔ پکڑی گئی  کوکین  کی غیر قانونی مارکیٹ میں مالیت   80 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

 

 

Description: A suitcase full of clothesDescription automatically generated with low confidenceDescription: A picture containing floor, indoorDescription automatically generated

ہوائی جہازوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ہوائی سفر پر بندشیں کم ہو گئی ہیں اور  بھاری تعداد میں لوگ ہوائی سفر کر رہے ہیں۔ ہندوستانی کسٹمز   نے بہ آسانی کلیئرنس دے دی تھی ، لیکن چوکنا اور مستعد افسران نے     منشیات کی اسمگلنگ کے سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کر دیا اور ملک میں اس طرح کے متعدد معاملوں میں منشیات پکڑی گئی ہیں۔ منشیات کی چوری چھپے ادھر سے ادھر لے جانے کے کئی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔ سامان میں منشیات کو  مہارت کے ساتھ چھپایا جاتا ہے یاشمپو کی بوتلوں اور کھانے پینے کی چیزوں میں چھپایا جاتا ہے۔ کئی معاملوں میں منشیات کو کیپسول کی شکل میں محفوظ کر کے انہیں نگل لیا جاتا ہے۔

 

اپریل 2022 میں حیدر آباد میں ایک  مسافر نے 1.15 کلو گرام کوکین کیپسول بنا کر نگل  لی، جو  پکڑا گیا۔ ایک اور معاملے میں بنگلورو میں اگست 2021  میں ایک شخص کے پاس سے ایک کلو گرام کوکین ملی۔ ممبئی اور حیدر آباد کے علاوہ دیگر ہوائی اڈوں پر مسافروں کے پاس سے اسی طرح سے کوکین برآمد کی   جا چکی ہے۔

 

ڈی آر آئی کی لگاتار کوششوں  سے جنوری 2021 کے بعد سے اب تک 350 کلو گرام سے زیادہ کوکین پکڑی جا چکی ہے، جس کی مالیت غیر قانونی ماکیٹ میں 3500 کروڑ روپے ہے۔ اس میں 303 کلو گرام کی وہ بڑی ضبطی بھی شامل ہے، جو توتی کورین بندرگاہ پر ایک کارگو کے اندر سے پکڑی گئی تھی۔ 

****************************

U-4938

ش ح-ع س-ک ا

 

 



(Release ID: 1822204) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi