شہری ہوابازی کی وزارت
تریچی ہوائی اڈہ بہتر خدمات پیش کرنے کے لیے تجدید کاری (اپ گریڈیشن) کے عمل سے گزر رہا ہے
ٹرمینل پائیدار خصوصیات کے ساتھ توانائی کی بچت والی عمارت ہوگی
تریچی ٹرمینل اپریل 2023 تک بن کر تیار ہو جائے گا
Posted On:
02 MAY 2022 3:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 مئی 2022/
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے تریچی ہوائی اڈے کی توسیع کا کام شروع کیا ہے، جس میں ایک نئی مربوط مسافر ٹرمینل بلڈنگ، ایک نیا اپرن، ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور کی تعمیر اور ایئر سائیڈ سہولیات کی تجدید کاری شامل ہے۔ ہوائی اڈے پر مسافروں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک یا تعداد کو سنبھالنے اور مصروف ترین اوقات میں بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔
951.28 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی ٹرمینل عمارت کو مصروف اوقات کے دوران 2900 مسافروں کو پروسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 48 چیک اِن کاؤنٹرز اور 10 بورڈنگ پلوں سے لیس یہ ٹرمینل پائیدار خصوصیات کے ساتھ توانائی کی بچت والی عمارت ہوگی۔
75000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی، نئی ٹرمینل عمارت کو شاندار چھت کے ساتھ متحرک اور ڈرامائی عمارت کی شکل کے ایک مشہور ڈھانچے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عمارت کے اندرونی حصے عصری انداز میں مواد اور ساخت کے ذریعے شہر کے رنگوں اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔
نئے ٹرمینل کی یہ خوبصورت شکل جنوبی خطے میں ایک منفرد تعمیراتی شناخت بنائے گی اور ٹرمینل کے ڈیزائن میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔ عمارت کے فن تعمیر سے مقامی ثقافت اور روایتی فن تعمیر کے مضبوط حوالہ جات کا اظہار کیا جائے گا۔ آنے اور جانے والے مسافروں کو اس جگہ کی شناخت اور سلسلے و حوالہ کا احساس ہوگا۔
ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے میں نئے ایپرن، منسلک ٹیکسی ویز یا راستے، آئسولیشن بے بھی شامل ہیں۔ تاکہ ہوائی اڈے کو ایک سے زیادہ ایپرن ریمپ سسٹم کے لیے موزوں بنایا جا سکے یعنی پانچ وائڈ باڈی (کوڈ ای) یا 10 تنگ جسم والے ہوائی جہاز (کوڈ سی)۔ اس کے علاوہ کنٹرول روم کی تعمیر، معاون آلات کے ساتھ کمرے، ٹرمینل ریڈار، ریڈار سمولیشن، آٹومیشن سہولیات، وی ایچ ایف، اے اے آئی کے دفاتر اور موسمیاتی دفاتر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں ۔ پروجیکٹ میں ٹرمینل بلڈنگ کو شہر سے ملانے والی چار لین والی ایلیویٹڈ رسائی سڑک بھی شامل ہے ۔
نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ، نیا ایپرن اور نیا متوازی ٹیکسی وے کا فضائی نظارہ
اسٹرکچرل اسٹیل کا کام جاری ہے۔
سروس یارڈ کا کام جاری ہے
ایم ای پی کام جاری ہے
متوازی ٹیکسی وے پر کام جاری ہے۔
ٹرمینل بلڈنگ کا نظارہ
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-4929
(Release ID: 1822062)
Visitor Counter : 138