نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے ٹیکس نظام کو مزید آسان بنانے کے لئے کہا


نائب صدر جمہوریہ نے ایک مستحکم، صارف دوست اور شفاف  ٹیکس نظام کی تشکیل کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زورد یا

ٹیکس دہندگان   اور ٹیکس عائد کرنے والوں  کے درمیان بات چیت   میں  اعتبار  ،شفافیت اور  باہمی احترام کا جذبہ ہونا چاہئے :  نائب صد رجمہوریہ

Posted On: 29 APR 2022 5:23PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈ و نے آج ٹیکس نظام کو مزید آسان  بنانے کے لئے کہا ہے تاکہ لوگ رضاکارانہ  طور پر ٹیکس ادا کریں اور مقدمے بازی میں کمی آئے ۔پیچیدگی  اور تھکادینے والے طر یق کار کو ختم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے ملک میں  ایک مستحکم ، صارف دوست اور شفاف ٹیکس نظام تشکیل دینے کی  کوششوں  میں  تیزی لانے کے لئے کہا۔

ناگپور میں آج  براہ راست  ٹیکسوں کی  قومی اکیڈمی این اے ڈی ٹی میں   انڈین ریوینیو سروس ( انکم ٹیکس )  کے 74 ویں  بیچ  کی مکمل  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب  صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹکنالوجی سے ایک شفاف   اور ٹیکس دہندہ دوست  انتظامیہ کی جانب  ہماری  کوششوں  میں  چار چاند لگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ  بھی کہا کہ ڈجیٹل  ٹکنالوجی کا مزید استعمال  ، مالی شمولیت   ، خدمات کی  فراہمی  میں  آسانی اور مختلف فلاحی اسکیموں سے  پیسے  کا بے جا صرفہ   ختم کرنے کے لئے ضروری ہے۔

 یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ ملک سبھی   نوکر شاہوں سے  استعداد  اور دیانت داری کی امید رکھتا ہے ۔نائب صدر جمہوریہ نے افسران سے کہا کہ و ہ اعلی ٰ  معیارات قائم کریں ۔ لوگوں کی زندگیوں میں  مثبت فرق  لانے کے لئے نظام کوبہتر بنائیں ۔  انہوں  نے زور دے کر کہا‘‘  ہم  موجودہ حالت سے مطمئن  نہیں ہیں۔ ہم اپنے سوراج کو  سورج  یا اچھی حکمرانی میں بدلنا چاہتے ہیں۔’’ 

ٹیکس وصولیابی کے ذریعہ ملک کی تعمیر میں  انڈین ریوینو سروس   کے اہم رول  کا اعتراف کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ   ٹیکس  قوانین  اور  طریق کار کے رازدارانہ انداز کو ختم کیا جائے تاکہ  لوگ  ٹیک اد ا کرنے میں  پیش  پیش رہیں  اور یہ لوگ ٹیکس  کو بروقت  اپنی خواہش سے اور بغیر کسی جدوجہد  کے ادا کریں۔

موثر ٹیکس  انتظامیہ کو  قومی ترقی  کے لئے  نہایت اہم او ر اچھی حکمرانی کے ستونوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس  بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکس وصولی میں  اضافے کی ضرورت ہے لیکن اسے  شفافیت  اور  ٹیکس دہندہ  کے لئے سازگار طریقہ ہونا چاہئے نہ کہ یہ من مانا طریقہ ہو۔

حالیہ برسوں  میں بار بار کی جانے والی اپیلوں سے گریز کرنے کے لئے قانونی کارروائی کے بندوبست  پر  توجہ  ،  بغیر چہرہ دکھائے  ٹیکس نظام  اور  ٹیکس دہندگان کے منشور پر عمل درآمد جیسی  بہت سی ٹیکس اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے  ان  دوررس  پالیسی اقدامات   پر عمل درآمد شروع کرنے پر سی بی ڈی ٹی   کی ستائش کی ۔‘‘ مجھے  پورا یقین ہے کہ ٹیکس دہندگان  اور  ٹیکس عائد کرنے والوں کے درمیان بات چیت میں اعتبار ،شفافیت اور باہمی احترام کا جذبہ ہونا چاہئے’’

 جناب نائیڈو نے  ٹیکس کو  حکومت کے لئے نہ صرف  مالیہ کا ایک ذریعہ قراردیا بلکہ  اسے  درکار مقاصد حاصل کرنے  کا  ایک موثر وسیلہ  بھی قراردیا۔ انڈیا ایٹ  100 کے لئے  وزیر اعظم  کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے ہرایک سے اپیل کی کہ وہ   بھارت کو ایک ترقی یافتہ ، خوشحال اور خوش سماج  بنانے  کی جانب کام کرے۔

نوجوان افسران  سے  ان کے فرائض  کی ادائیگی میں  حائل چیلنجوں اور مشکلات سے پریشان  نہ ہونے کی  تلقین کرتے ہوئے   انہوں نے  کہا کہ صلاح مشورے اور  دنیا کے   بہترین طور طریقوں سے  سیکھ حاصل کی جائے ۔  انہوں نے زور دے کر کہا :‘‘  آپ کو نت نئے خیالات حاصل کرنے چاہئیں  اور ان کے بارے میں سننے  اور انہیں  اپنانے کا خواہشمند ہونا چاہئے۔’’

آزادی کے  75سال پورے ہونے کی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے   سول سروینس   کے  قابل ستائش  رول  کو  سراہا۔  انہوں نے یہ رول نہ صرف ہمارے ملک کے اتحاد  ،سالمیت  اورسکیورٹی برقرار رکھنے میں ادا کیا ہے بلکہ  ملکوں   کی سطح  پر  اپنے وقار میں  اضافہ کرنے  اور مختلف  پہلوؤں سے قومی ترقی  کو فروغ دینے میں ادا کیا ہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ نے ٹیکس انتظامیہ اور مستقبل کی ضرورتوں  کو   پورا کرنے کے لئے  افسران کی تربیت  کرنے  پر این اے ڈی ٹی  کے افسران  اور اساتذہ  کی ستائش کی  ۔ اس موقع پر انہوں نے  براہ راست  ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ  کو  بھی مبارکباددی کہ اس  نے   اس سال  سب سے زیادہ انکم ٹیکس وصولی کو یقینی  بنایا۔

 مہاراشٹر کے گورنر  جناب  بھگت سنگھ کوشیاری   ،  مہاراشٹر کے توانائی کے وزیر  جناب نتن راؤت  ، سی بی ڈی ٹی کے چیئر مین جناب  جے  بی  مہاپاترا  ،  پروفیسر  ڈی جی،  این  اے ڈی ٹی   جناب پروین کماربھی اس موقع پر موجود تھے۔

*************

ش ح۔اس  ۔رم

U-4927


(Release ID: 1821990)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil