کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آہار 2022 میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے قائم کردہ جی آئی پویلین میں 25 مصنوعات کی نمائش کی گئی
سی آئی پی اے ایم اور ٹرائیفڈ نے خوردنی اشیا اور مشروبات کی نمائش کی
Posted On:
30 APR 2022 5:57PM by PIB Delhi
بھارت میں جغرافیائی انڈکیشن کے فروغ کو رفتار دینے کے لئے صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے ڈی پی آئی آئی ٹی نے 26 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک 5 دن کے لئے آئی ٹی پی او میں جی آئی پویلین قائم کرنے میں مدد کی ۔ اس نمائش کے ذریعہ ، ایک ہی جگہ پر بھارتی روایات ،ثقافت اور تجارتی سرگرمیوں کی نمائش کا موقع فراہم کیا گیا۔ پورے ملک کی 25 جی آئی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
آہار 2022 کو دیکھنے کے لئے بڑ ی تعداد میں لو گ آئے جس سے جی آئی منتظمین کو رابطے قائم کرنے اور اپنی تجارت میں اضافہ کرنے میں مدد ملی ۔ان میں اعلیٰ درجے کے ہوٹل صنعت ،ریسٹوراں ، کیٹرنگ صنعت / اداروں ،درآمد کاروں ، بائرز / ڈسٹری بیوٹر ز شامل ہیں۔ جنہیں خوراک ، میزبانی اور سازوسامان کے شعبوںمیں بہترین مصنوعات سے واقفیت حاصل ہوئی ۔ سی ای او ، منیجنگ ڈائریکٹرس ، جنرل منیجرز جیسے سینئیر پیشہ ور حضرات بھی یہاں آنے والے اہم لوگوں میں شامل تھے۔
آہار 2022 میں جی آئی پویلین میں جی آئی ہولڈرس کو ایک پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف ان کی مصنوعات کو فراہم ہوا ہے بلکہ اس کی وجہ سے انہیں تجارت سے وابستہ ہونے میں بھی مدد ملی ہے۔ یہ 280 مربع کلومیٹر کا جی آئی پویلین ہال نمبر دو میں آئی بی آر کے فروغ اور مینجمنٹ کے سیل نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت خردنی اشیا اور مشروبات کے زمرے میں قائم کیا تھا۔ اس پویلین پر جی آئی کے طورپر منتخبہ زرعی / خوردنی اشیا کی نمائش کی گئی جیسے مٹھائیاں ،مصالحے ،دالیں اور پھل وغیرہ ،جن مصنوعات کی نمائش کی گئی ، ان میں مہاراشٹر کی سانگلی کشمش اور شولا پور کے انار، تمل ناڈو کی ایروڈ منجال ہلدی ، کیرالہ کے نوارہ چاول اور پلک کڑن مٹّا ، آندھر ا پردیش کے بندر لڈو اور بہت سی اشیا ء۔ بھارت کی قبائلی تعاون کی مارکیٹنگ کے فروغ کی فیڈریشن ٹرائیفڈ نے بھی اس نمائش میں حصہ لیا،جس میں ناگا مرچا ، چکہاؤ چاول ،آسام چائے ، جیسی قبائلی مصنوعات کی نمائش کی گئی ۔
اس نمائش میں جی آئی لوگو اور ٹیگ لائن ‘‘ ناگزیر بھارت کے انمول خزانے ’’ کو اجاگر کیا جائے گا۔ لہٰذا بھارت کے رجسٹرڈ جی آئی کے لئے عالمی مارکے کی قبولیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی رشتے قائم ہوتےہیں۔ اس بات کے پیش نظر مختلف بیرونی ملکوں میں اس نمائش کی وجہ سے جی آئی کو فروغ حاصل ہوگا۔
بھارت کے جغرافیائی انڈیکیشن سے مختلف مصنوعات کا اظہار ہوتاہے ، جن میں زراعت ،قدرتی طور پر تیار کی گئی اشیا ، کھانے پینے کی سامان اوردستکاری مصنوعات فی الحال 319 جی آئی رجسٹرڈ ہیں ، جن میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔
************
ش ح۔اس ۔رم
U-4922
(Release ID: 1821981)
Visitor Counter : 133