وزارت دفاع
سری لنکا کو طبی امداد کی ترسیل - مشن ساگر IX
Posted On:
29 APR 2022 5:33PM by PIB Delhi
جاری بحران کے دوران سری لنکا کو اہم طبی امداد فراہم کرنے کے بڑے مقصد کے ساتھ، آئی این ایس گھڑیال مشن ساگر IX کے ایک حصے کے طور پر 29 اپریل 22 کو کولمبو پہنچا اور 107 قسم کی زندگی بچانے والی اہم ادویات میں سے 760 کلوگرام سے زیادہ کی فراہمی کی۔ یہ کھیپ سری لنکا کے وزیر صحت، جناب چنا جیاسومنا نے وصول کی تھی، اور اسے یونیورسٹی آف پرادینیا ہسپتال کو فراہم کیا جائے گا۔
حکومت ہند کے ساگر کے وژن کے مطابق ۔ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی ۔ ہندوستانی بحریہ نے دوستانہ آئی او آر ساحلوں کی مدد کے لیے ‘مشن ساگر’ کے عنوان سے متعدد تعیناتیاں شروع کیں۔ مئی 2020 سے، ہندوستانی بحریہ نے 18 دوستانہ غیر ملکی ممالک میں دس بحری جہازوں کو تعینات کرتے ہوئے اس طرح کے آٹھ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ۔ اپنے پڑوسیوں کو بڑی مقدار میں انسانی امداد پہنچانے کے پختہ ارادے کے ساتھ، ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں اور ساحلی تنظیموں کے اہلکاروں نے بیرون ملک مقیم اپنے دوستوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تقریباً ایک ملین گھنٹے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
****************
(ش ح ۔ ا ک۔رض )
U NO: 4926
(Release ID: 1821980)
Visitor Counter : 113