جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قابل تجدید توانائی  کی ترقی کی  ہندوستانی ایجنسی آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 22-2021 میں تاریخی سالانہ کارکردگی درج کی


منافع 83 فیصد بڑھ کر 634 کروڑ روپے کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

​​​​​​​آئی آر ای ڈی اے نے قرض کی منظوری اور قرض کی تقسیم میں بالترتیب 117فیصد اور 82فیصد کا ریکارڈ اضافہ حاصل کیا

Posted On: 01 MAY 2022 6:30PM by PIB Delhi

قابل تجدید توانائی  کی ترقی کی  ہندوستانی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نے  سال کے دوران کووڈ عالمی وبا کی دوسری اور تیسری لہر کے پیش نظر مالی سال  22-2021 میں 634 کروڑ روپئے کا ٹیکس کے بعد کا منافع (پی اے ٹی) اور 834 کروڑ روپئے کا ٹیکس سے پہلے کا منافع (پی بی ٹی) درج کیا ۔ جو  تاریخی اعتبار سے اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ منافع ہے۔ آئی آر ای ڈی اے نے  مالی سال 21-2020 میں بالترتیب 82.88فیصد اور 46.41فیصد کی زبردست ترقی درج کی ۔

آئی آر ای ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج منعقدہ میٹنگ میں مالی سال 22-2021 کے لیے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کی منظوری دی اور چیلنجنگ حالات میں کمپنی کی غیرمعمولی  کارکردگی کی تعریف کی۔

آئی آر ای ڈی اے کی لان بک جو حکومت ہند کے ایم این آر ای کے تحت ایک این بی ایف سی  ہے ،31 مارچ 2021 تک 27,854  کروڑروپے سےبڑھ کر  31 مارچ 2022 تک 33,931 کروڑ روپے ہوگئی اس طرح 21.82فیصد کی نمو درج  کی گئی۔ کمپنی نے  23,921 کروڑ روپے   کے اب تک کے سب سے زیادہ قرض کی منظوری درج کی جبکہ پچھلے سال 11001 کروڑ روپئے کی قرض کی منظوری درج کی گئی تھی۔ اس طرح اس مرتبہ 177.44 فیصد کی نمو درج کی گئی۔

کمپنی کی تاریخ میں  16,071 کروڑ  روپئے کے قرض تقسیم کئے گئے جو ابتک سب سے زیادہ    ہیں ا ور گزشتہ سال کے مقابلے میں 82فیصد زیادہ ہے جو ایک ریکارڈ  ہے۔ 31 مارچ 2022 تک کمپنی کی مجموعی مالیت   5,268 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔جبکہ ختم ہونے والے   31 مارچ 2021 کو  یہ مالیت 2,995 کروڑ روپے تھی  ( اس طرح اس میں 75.89 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا) جس میں حکومت ہند کی طرف سے 28 مارچ 2022 کو 1,500 کروڑ روپے کا ایکویٹی انفیوژن  بھی شامل ہے۔

مالی سال 21-2020 کے مقابلے مالی سال 22-2021 کی سالانہ مالی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

ٹیکس سے پہلے منافع- 570 کروڑ کے مقابلے میں 834 کروڑ روپے۔ یعنی 46.41فیصد  کا اضافہ۔

ٹیکس کے بعد منافع- 346 کروڑ روپئے کے مقابلے 634 کروڑ روپئے۔ یعنی 82.88 فیصد کا اضافہ

قرض کی منظوری -  11001 کروڑ روپئے کے مقابلے 23921 کروڑ روپئے۔ یعنی  117.44 فیصد کا اضافہ

قرض کی تقسیم- 8827 کروڑ روپئے کے مقابلے 16071 کروڑ روپئے ۔ یعنی 82.06 کا اضافہ

لان بُک -  27854 کروڑ روپئے کے مقابلے 33931 کرو ڑ روپئے یعنی 21.82 فیصد کا اضافہ

نیٹ ورتھ 2995 کروڑ روپئے کے مقابلے 5268 کروڑ روپئے ۔ یعنی 75.89 فیصد کا اضافہ

نیٹ این پی اے ۔  5.61 فیصد کے مقابلے 3.12 فیصد یعنی 44.39 فیصد کی کمی

اس موقع پر،ا ٓئی آر ای ڈی اے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر، جناب پردیپ کمار دا س  نے  آئی آر ڈی اے کی مسلسل رہنمائی کے لئے  پی ایم او، ایم این آر ای  اور دیگر کے علاوہ   ایم او ایف  کے تئیں اپنے دلی تشکرکا اظہار کیا اور ہر موڑ پر اس کی حمایت کرنے کے لیے، خاص طور پر منتظر ایکویٹی انفیوژن کو پورا کرنے کے لیے  بھی اپنی جانب سے دلی  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگوانتھ کھوبا کا  مسلسل رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کا  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جناب داس نے ایم این آر ای کے سکریٹری  ، ایم این آر ای کے سینئر افسران  اور آئی  آر ای ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی جانب سے  ملنے والی مستقل حمایت کے لئے کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب داس نے مزید کہا کہ قابل ذکر کامیابیاں قانونی آڈیٹرز، آر بی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے باقاعدہ تعاون اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔ جناب داس نے ا ٓئی آر ای ڈی اے کے ملازمین کی جانباز ٹیم کو ان کے عزم اور انتھک کوششوں کے لیے سراہا جنہوں نے اعلیٰ سطح کے نتائج کو ممکن بنایا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ، " آئی آر ای ڈی اے شفافیت، گڈ گورننس اور ایک فعال نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئی آر ای ڈی اے کے آپریشنز میں پوری ویلیو چین خوش   ہے  اور فخر سے ونس   آئی آر ای ڈی اے ‘،  کے جذبے کو برقرار رکھتی ہے۔"

 

*******

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 4920) 



(Release ID: 1821963) Visitor Counter : 99


Read this release in: Tamil , English , Hindi