شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ‘‘شمال مشرق کی ترقی میں خواتین کا کردار’’ کے موضوع پر شمال مشرقی تہوار کا جشن

Posted On: 01 MAY 2022 8:08PM by PIB Delhi

آج تریپورہ دیہی روزی روٹی مشن آر ڈی ڈیپارٹمنٹ اور تریپورہ حکومت کی سماجی بہبود اور سماجی تعلیم کے محکمے نے مشترکہ طور پر ایم او ڈی او این ای آر کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر شمال مشرقی فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس کا موضوع ہے ‘‘شمال مشرق کی ترقی میں خواتین کا کردار۔ ’’

پروگرام کا افتتاح حکومت ہند اور تریپورہ کی مختلف محکموں کے معززین نے کیا۔ جس میں  محترمہ پرتیما بھومک، وزیر مملکت،  برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، حکومت ہند، جناب جشنو دیو ورما ڈپٹی سی ایم، حکومت تریپورہ محترمہ سنتانا چکما وزیر برائے سماجی بہبود اور سماجی تعلیم، حکومت تریپورہ، کے ایئر مارشل،جناب، انجن کمار گوگوئی، ممبر این ای سی سی، جناب اے رائے سکریٹری پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت تریپورہ، محترمہ انتارا سرکار دیب، ضلع سبھا دپتی مغربی تریپورہ، جناب دیباپریہ بردھان ڈی ایم اور کلکٹر مغربی تریپورہ، اور محترمہ برنالی گوسوامی، تریپورہ کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن  شامل تھیں۔

یہ پروگرام بنیادی طور پر ان خواتین کی شناخت پر مرکوز تھا، جنہوں نے شمال مشرقی ہندوستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرنے والی 19 خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تریپورہ دیہی روزی روٹی مشن نے دیہی خواتین کی 50 کامیابی کی کہانیوں پرمشتمل ایک کتاب بھی لانچ کی ، جو دیہی معیشت کی تعمیر میں اپنا  تعاون  دے رہی ہیں۔

ہر ایک ریاست سے ایک کامیابی حاصل کرنے والی اپنے حوصلہ افزا سفر کو شیئر کیا ہے کہ وہ کس طرح معاشرے پر اپنا تعاون دے رہی ہیں اور معاشرے  پر اثر ڈال رہی ہیں جو ملک کی دیگر خواتین کے لیے روشن اور حوصلہ افزا ہے۔

ان کے علاوہ تریپورہ کی مزید 56 خواتین کو بھی حکومت تریپورہ کے مختلف محکموں سے سماجی و اقتصادی بااختیار بنانے میں ان کے اہم شراکت کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تریپورہ کے شمال مشرق  فیسٹیول کو ریاست بھر میں کمیونٹی کی سطح کی تنظیم جیسے  ایس ایچ جی ولیج آرگنائزیشنز(وی او) ، کلسٹر لیول فیڈریشنز(سی ایل ایف) نے بھی خواتین اور بچوں کی نشوونما، کاروباری ترقی بالخصوص خواتین کسانوں اور کاروباری خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام منعقد کرکے منایا ۔

*******

(ش ح ۔ ا ک ۔رض )

U NO: 4919



(Release ID: 1821959) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Manipuri