محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین اور دیگر صنعتی مزدوروں کے لیے صحت وغذائیت کے چیک اپ کیمپ کا انعقاد


خواتین مزدوروں  کی اچھی صحت کو یقینی بنائے بغیر ‘‘صحت مند ہندوستان خوشحال ہندوستان’’  کا خواب پورا نہیں ہوسکتا: بھوپیندر یادو

مرکزی وزیر محنت نے پیشہ ورانہ بیماری پر پائلٹ پروجیکٹ سے وابستہ خواتین سے بات چیت کی

Posted On: 01 MAY 2022 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم مئی        حکومت ہندکےمحنت و روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادونے آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ای ایس آئی سی اسپتال ، فرید آباد کا دورہ کیا جہاں اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین اور دیگر صنعتی مزدوروں کے لیے صحت اور غذائیت کے چیک اپ  کا ایک کیمپ لگایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LWCL.jpg

صحت چیک اپ پروگرام کے دوران محنت و روزگار کے مرکزی وزیر نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خواتین اور دیگر صنعتی مزدوروں  سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جا رہی صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے خواتین مزدوروں کو خون کی کمی کے مرض سے آگاہ کیا اور باقاعدگی سے صحت کی جانچ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مزدوروں کی اچھی صحت کو یقینی بنائے بغیر ‘‘صحت مند ہندوستان خوشحال ہندوستان’’  کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FN8K.jpg

مرکزی وزیر محنت و روزگار نے مزدوروں  کو وزارت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں جیسے "پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا"، "پنشن دان یوجنا" اور "ای شرم یوجنا" کے بارے میں بھی بتایا ۔ اسپتال کے دورے کے دوران وزیر محنت و روزگار نے داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QBU3.jpg

میڈیکل کالج کے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر نے کووڈ – 19 کے دوران اسپتال کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔اسپتال کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے آجروں، آجروں کی تنظیموں اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وزارت محنت و روزگار ان کے لیے سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہے۔ گفتگو کے دوران وزیر محنت و روزگار نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں۔

حکومت ہندکے بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب کرشن پال، حکومت ہند کی وزارت محنت و روزگار میں سکریٹری جناب سنیل برتھوال، قانون ساز اسمبلی کی رکن محترمہ سیما تریکھا، ای ایس آئی سی کےڈائریکٹر جنرل، جناب مکھ میت ایس بھاٹیہ،جناب گوپال شرما اور دیگر معززین اس دورے کے دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران، بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال نے خواتین مزدوروں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سکریٹری محنت و روزگار نے اس وقت چلائے جارہے پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

"آزادی کا امرت مہوتسو" کے دوران اینٹوں کے بھٹوں اور بیڑی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی صحت اور غذائیت کی جانچ کے لیے 8 مارچ 2022 کو پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر اور بیڑی کے اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی صحت اور غذائیت کی باقاعدہ جانچ کی جاتی ہے۔  انہیں آئرن، فولک ایسڈ، وِٹامن  بی کمپلیکس وغیرہ سمیت دیگر ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ تیسرا چیک اپ کیمپ ہے۔

اس پائلٹ پروجیکٹ کی 06 ماہ کی مدت کے لیے ماہانہ پیروی کی جائے گی، جس کے بعد مزید عمل درآمد کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت، ان صنعتوں کی خواتین مزدوروں کو قریبی ای ایس آئی سی اسپتال یا ڈسپنسری کے ساتھ ٹیگ کیا گیا ہے۔

ان تمام خواتین کو ہیلتھ پاس بک جاری کر دی گئی ہیں۔ ہر ماہ صحت کارکنان کی ایک ٹیم ضروری جانچ  کے لیے سائٹ کا دورہ کرتی ہے، جس میں جسم کی  عمومی جانچ ، قد اور وزن کی پیمائش، ہیموگلوبن کی سطح کا اندازہ اور غذائیت سے متعلق مشاورت شامل ہے۔

خون کی کمی ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون میں ہیموگلوبن کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے خون کی خلیوں تک آکسیجن لے جانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے تھکاوٹ، چڑچڑاپن، جسمانی اور ذہنی کام کرنے کی صلاحیت میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے 2020-21 کے مطابق، 15-49 سال کی عمر کی 57فیصد خواتین اس مسئلے کی شکار ہیں۔ زیادہ تر خون کی کمی کی بنیادی وجہ متوازن غذائیت کی کمی ہے۔ اس بیماری کا علاج غذائیت سے بھرپور خوراک، ادویات اور مناسب مشاورت سے کیا جا سکتا ہے۔

غیر منظم شعبے میں کام کرنے والی خواتین ملک کی افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، وہ ملک کی ترقی کی محرک ہیں۔ خون کی کمی کی شکار خواتین کی بڑی تعداد کے ساتھ، مجموعی طور پر کام کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔خون کی کمی کی فوری تشخیص اور علاج ملازمین کی مجموعی پیداواریت اور اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔ یہ ایک کم لاگت کی مداخلت ہے اور علاج کے آغاز کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کے  نتائج سامنے آنے لگتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4904



(Release ID: 1821913) Visitor Counter : 151