وزارت آیوش

آیوش کی وزارت بین الاقوامییومیوگ 2022 کی الٹی گنتی کے 50 دن شروع ہونے کو اہمیت دینے کے لئے یوگا اتسو منائے گی


جناب سربانند سونووال آسام کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بین الاقوامییومیوگ کے الٹی گنتی کے 50ویں دن مشترکہ یوگا پروٹوکول کا مظاہرہ کریں گے

Posted On: 01 MAY 2022 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1 مئی  2022/

آیوش کی وزارت ریاستی حکومت کے تعاون سے 2 مئی 2022 کو یوگا کے آئندہ 8ویں بین الاقوامی دن 2022 کے 50ویں الٹی گنتی کے دن کے موقع پر رنگ گھر گراؤنڈس، شیو ساگر، آسام میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔

آیوش کے مرکزی کابینی وزیرجناب  سربانند سونووال آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانتا بسوا سرما کے ساتھ اس موقع پر شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر برائے سیاحت، ثقافت اور ڈونر جناب جی کسان ریڈی، آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی اور آسام کے ایچ اینڈ ایف ڈبلیو اور آیوش کے وزیر جناب کیشب مہنتا بھی موجود رہیں گے۔ اس تقریب میں آیوش اور حکومت آسام کی وزارت کے عہدیدار، ممتاز یوگا گرو، یوگا کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

آیوش کی وزارت اپنے خود مختار ادارے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا(ایم ڈی این آئی وائی). کے ذریعے اور آسام کی ریاستی حکومت کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد یوگا کی مختلف جہتوں، اس کی افادیت کو وسیع تر فروغ اور تشہیر دینا اور صحت اور تندرستی کے لیےآئی ڈی وائی  2022 کی الٹی گنتی مہم کو فروغ دینا ہے۔

وزارت نے اپنے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آٹھویں بین الاقوامییومیوگ کے لیے 100 دن کا الٹی گنتی پروگرام تیار کیا ہے جس میں 100 تنظیمیں 100 مقامات/شہروں میںیوگا کو فروغ دے رہی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 50 دن کا الٹی گنتی ہر سال یوگا کے عالمی دن کے مشاہدے میں ایک اہم ایوینٹ ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ آئی ڈئی وائی  2022 کی الٹی گنتی میںیوگا کے ذریعے "صحت اور بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر تحریک" کی ترغیب دی جائے گی۔

چونکہ یوگا کا آئندہ 8 واں بین الاقوامی دن "آزادی کا امرت مہوتسو" سال میں منایا جا رہا ہے، وزارت نے ملک بھر میں 75 مشہور مقامات پر آئی ڈی وائی  2022 منانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ الٹی گنتی پروگرام پہلے سے ہی جاری ہے اور آئی ڈی وائی -2022 کا مشاہدہ رفتار پکڑ رہا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت ۔ج

Uno-4903



(Release ID: 1821889) Visitor Counter : 93


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri