وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم کے تحت این سی ٹی ای نے 4 سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ا ی پی) کے لیے درخواستیں طلب کیں
Posted On:
01 MAY 2022 3:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1 مئی 2022/
نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن(این سی ٹی ای) نےتعلیمی اجلاس 2023-24 کے لیے 4 سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز (آئی ٹی ای پی) ، کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ جیسا کہ 22 اکتوبر 2021 کو مطلع کیا گیا تھا،آئی ٹی ای پی ایک دوہری بڑی جامع(میجر ہولیسٹک) بیچلر ڈگری ہے جو بی اے۔بی ایڈ بی ایس سی۔بی ایڈ اور بی کام۔ بی ایڈ کی انٹیگریٹڈ ڈگری پیش کرتی ہے۔یہ اساتذہ کی تعلیم سے متعلق قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم مینڈیٹ میں سے ایک ہے۔ یہ ابتدائی طور پر ملک بھر میں کثیر الضابطہ مرکزی/ریاستی حکومت کییونیورسٹیوں/ اداروں میں پائلٹ موڈ میں پیش کیا جائے گا ۔ اس کے لیے داخلہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) کے ذریعے نیشنل کامن انٹرینس ٹیسٹ(این سی ای ٹی) کے ذریعے کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم کے تحت نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن(این سی ٹی ای) نے قومی تعلیمی پالیسی2020 کے مطابق اس کورس کے لیے نصاب اس طرح وضع کیا ہے کہ یہ ایک طالب علم - استاد کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخ، ریاضی، سائنس، فنون، معاشیات،یا تجارتجیسے خصوصی ڈسپلن کی ڈگری حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔آئی ٹی ای پی نہ صرف جدید تعلیم فراہم کرے گا بلکہ دوسروں کے درمیان ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای)، بنیادی خواندگی اور عدد/نمبر (ایف ایل این)، جامع تعلیم، اور ہندوستان اور اس کی اقدار/ اخلاقیات/ آرٹ/ روایات کی تفہیم کی بنیاد بھی قائم کرے گا۔ 4 سالہ آئی ٹی ای پی ان تمام طلبا کے لیے دستیاب ہو گا جو ثانوی کے بعد بطور پیشے تدریس کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ مربوط کورس طلباء کو فائدہ پہنچائے گا کیونکہ وہ موجودہ بی ایڈ کے لیے درکار روایتی پانچ سالوں کی بجائے چار سالوں میں مکمل کرکے ایک سال کی بچت کریں گے۔ منصوبہ 4 سالہ آئی ٹی ای پی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ایک اہم مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ایک سنگ میل کی کامیابی ہے۔ یہ کورس اساتذہ کی تعلیم کے پورے شعبے کے احیاء میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہندوستانی اقدار اور روایات پر مبنی کثیر الضابطہ ماحول کے ذریعے اس کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ممکنہ اساتذہ کو 21ویں صدی کی ضروریات کے ساتھ عالمی معیار پرتیار کیا جائے گا ، اور اس لئے یہ نئے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں بڑی حد تک مددگار ثابت ہوگا۔
اس پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (تسلیم، معیارات اور طریقہ کار) ترمیمی ضوابط، 2021 سے رجوع کریں، جو کہ ضوابط اور معیارات کے لئے 26.10.2021 کو ہندوستان کے گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ کثیر الضابطہ مرکزی/ریاستی حکومت کییونیورسٹیاں/ ادارے 4 سالہ آئی ٹی ای پی کے لیے تسلیم شدہ (ریکگنائز) ہونے کے لیے 1 سے 31 مئی 2022 (رات 11:59 بجے تک) آن لائن درخواست جمع کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم https://ncte.gov.in/ITEP ملاحظہ کریں۔
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-4897
(Release ID: 1821822)
Visitor Counter : 395