امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
انڈونیشیا کی سویابین کی پیداوار پر پابندی کے باوجود ہندوستان کی خوردنی تیل کی پوزیشن آرام دہ ہے
سال 2021-22 کے لیے سویابین کی پیداوار 126.10 ایل ایم ٹی ہے ، جو کہ گزشتہ سال کی 112 ایل ایم ٹی کی پیداوار سے زیادہ ہے
تمام بڑی پیداواری ریاستوں میں سرسوں کے بیجوں کی 37 فیصد زیادہ بوائی
مرکز کی قیمتوں پر گہری نظر ، تاکہ خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں
Posted On:
01 MAY 2022 11:26AM by PIB Delhi
ہندوستان کے پاس تمام خوردنی تیلوں کا بہترین ذخیرہ ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق ملک میں تمام خوردنی تیل کا موجودہ ذخیرہ تقریباً 21 ایل ایم ٹی ہے۔ اور تقریباً 12 ایل ایم ٹی کی مئی، 2022 میں آمد ہے۔ اس لیے، ملک کے پاس انڈونیشیا کی طرف سے برآمد پر پابندی کے باوجود قلیل مدت کے لئےملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ذخیرہ ہے۔
تیل کے بیجوں کے محاذ پر، فروری 2022 میں جاری کردہ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کا دوسرے پیشگی تخمینہ سال 2021-22 کے لیے 126.10 ایل ایم ٹی سویابین کی پیداوار کی ایک بہت ہی مثبت تصویر دکھاتا ہے جو گزشتہ سال کی 112 ایل ایم ٹی کی پیداوار سے زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے راجستھان سمیت تمام بڑی پیداواری ریاستوں میں سرسوں کے بیجوں کی37 فیصد زیادہ بوائی کے نتیجے میں 2021-22 کے سیزن میں پیداوار 114 ایل ایم ٹی تک بڑھ سکتی ہے۔
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ قیمتوں اور دستیابی کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور خوردنی تیل کی پروسیسنگ کی بڑی ایسوسی ایشنز کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں تاکہ گھریلو خوردنی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ایم آر پی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پام آئل (خام + ریفائنڈ) درآمد کیے جانے والے کل خوردنی تیل کا تقریباً 62فی صد ہے اور بنیادی طور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا سے درآمد کیا جاتا ہے، جب کہ سویابین کا تیل (22فی صد ارجنٹائن اور برازیل سے درآمد کیا جاتا ہے اور سورج مکھی کا تیل (15فی صد بنیادی طور پر یوکرین اور روس سےدرآمد کیا جاتا ہے۔
خوردنی تیل کی عالمی قیمتیں عالمی پیداوار میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی ٹیکس/لیویز میں اضافے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔ ہندوستان دنیا میں تیل کے بیجوں کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک ہے اور یہ شعبہ زرعی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، جو کہ 2021-22 کے دوران 37.14 ملین ٹن نو کاشت شدہ تیل کے بیجوں کی محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ذریعہ تخمینہ پیداوار کے لیے جاری کیے گئے دوسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق ہے۔
خوردنی تیل کی قیمتوں پر روزانہ کی بنیاد پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خوردنی تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔ سیکرٹری (خوراک) کی سربراہی میں ہفتہ وار ایگریکموڈٹیز (زرعی اشیا) پر منعقد ہونے والی بین وزارتی کمیٹی، کسانوں، صنعتوں اور صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے خوردنی تیل سمیت زرعی اجناس کی قیمتوں اور دستیابی پر گہری نظر رکھتی ہے۔ کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہے، ملکی پیداوار، مانگ، ملکی اور بین الاقوامی قیمتوں اور بین الاقوامی تجارتی حجم کے لحاظ سے خوردنی تیل اور دیگر غذائی اشیاء کے حوالے سے متعلقہ اقدامات پر غور کرتی ہے۔ ضروری اشیاء ایکٹ کے تحت ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں دونوں طرف سے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ سرپرائز چیک بےایمان عناصر کو چیک اور ان پر قابو پانے کے لیے جاری رہیں گے۔
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-4889
(Release ID: 1821782)
Visitor Counter : 162