الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای ایم آئی  اور آئی ای ایس اے نے بھارت میں الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے امکانات پر بات چیت کی


ملک میں سیمی کنڈکٹر اور مائیکرو الیکٹرانکس شعبے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اشتراک کو فروغ دیا جائے

Posted On: 30 APR 2022 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اپریل، 2022/الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی طرف سے 29 اپریل سے یکم مئی ، 2022 تک بینگلورو میں منعقد کی جانے والی  سیمی کان انڈیا  2022 کے پس منظر میں اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے حال ہی میں اعلان شدہ اسکیم کے پس منظر میں جس پر 76000 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اور سی ای او جناب اجیت منوچا نے انڈیا الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ایسوسی ایشن کے لیڈروں جناب وویک تیاگی چیئرمین اور جناب کے کرشن مورتی، آئی ای ایس اے کے  سی ای او اور صدر سے ملاقات کی تاکہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانک صنعت کو فروغ دینے کے لیے اشتراک کے موقعوں کی گنجائش تلاش کی جائے۔  اس سلسلے میں نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں اس صنعت کو رفتار دی جائے اور یہ یقین دہانی کر کے سرمایہ کاروں کو مدد دی جائے  ۔ اس سیمی کنڈکٹر کے فائدے اور الیکٹرانک سے متعلق قومی پالیسی سے ان کے مقاصد حاصل ہوں گے۔

ایس ای ایم آئی کا صدر دفتر امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے مل پٹاس علاقے میں ہے جو سرکردہ عالمی صنعت ایسوسی ایشن ہے اور جو ان کمپنیوں پر مشتمل ہے جو سیمی کنڈکٹر الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سپلائی چین میں سرگرم ہےجس سے الیکٹرانکس کے شعبے کی وسیع عالمی برادری کو جوڑ رہی ہے اور جن سے 2500 سے زیادہ رکن کمپنیاں اور 1.3 ملین پیشہ ور افراد ملک گیر سطح پر خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

آئی ای ایس اے ایک اعلیٰ درجے کا تجارتی ادارہ ہے جو فعال قسم کے بھارتی سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس نظام کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنانے کا پابند ہے۔آئی ای ایس اے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کےایک پراعتماد علمی شراکت دار کے طور پر کام کرتا ہے جو ای ایس ڈی ایم صنعت کے لیے پالیسیاں اور ترغیبات طے کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ تاکہ بھارت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد دی جا سکے۔  1.3 ارب بھارتی شہریوں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالنے والی ٹکنالوجی کو فروغ دینا آئی ای ایس اے کا اصل مقصد ہے  جسے اس نے ماہرین تعلیم اور صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کر کے حاصل کر لیا ہے تاکہ اختراعات کو جلد سے جلد مارکیٹ میں لایا جا سکے۔ آئی ای ایس اے کی قیادت جناب کے کرشن مورتی کر رہے ہیں جو صدر اور سی ای او ہیں۔

 

 

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4871

 


(Release ID: 1821709) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada