وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی گیری کے محکمے نے ماہی گیری اور نیوٹیرک  ایکوا کلچر میں نیوٹیرک ٹیکنیک اور ٹکنالوجیز پر ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 30 APR 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اپریل، 2022/حکومت ہند کے ماہی گیری ، مویشیوں کی افزائش نسل اور ڈیئری کی وزارت کے ماتحت ماہی گیری کے محکمے نے ماہی گیری اور ایکوا کلچر میں نیوٹیرک ٹیکنیک اور ٹکنالوجیز پر آج ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ہفتے بھر طویل کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم  25 سے 30 اپریل ، 2022 تک آزادی کے امرت مہوتسو کی جاری تقریبات کے حصے کے طور پر چلائی گئی ۔ اس تقریب کی صدارت ماہی گیری کے محکمے کے سکریٹری جناب جتدیندر ناتھ سوین نے کی  اور اس میں 350 سے زیادہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ جن میں ماہی گیر ، کسان ، چھوٹے صنعت کار ، ماہی گیری کے محکمے کے افسران اور مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ماہی گیری کے افسران ، ریاست کی زراعت ، جانوروں کے علاج اور ماہی گیری سے متعلق یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، سائنسداں ، طلبا اور پورے ملک کی ایکوا کلچر صنعت کے متعلقہ فریقین بھی شامل ہیں۔

اپنے افتتاحی خطبے میں ماہی گیری کے مرکزی سکریٹری جناب سوین نے حالیہ برسوں میں ماہی گیری کے شعبے کی نشوونما اور ترقی کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس شعبے میں کافی امکانات موجود ہیں اور اس میں وسعت  اور تنوع پیدا کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ جس میں جدید ترین ٹکنالوجیز کی مدد لی جائے۔ انہوں نے مزید درخواست کی کہ سائنسداں اور چھوٹے صنعت کار کسانوں کو تحریک دیں اور منافع میں اضافے ، لاگت میں کمی ، اقسام میں تنوع ، پیداوار میں اضافے ، مچھلی کی اقسام کی پیداواریت اور اس تکنیک کو کاروباری شکل دینے کے لیے اختراعی طریقے تشکیل دیئے جائیں۔  (اندرون ملک ماہی گیری) کےجوائنٹ سکریٹری جنا ب ساگر مہتا نے اپنے افتتاحی کلمات میں مختصر طور پر ذکر کیا کہ حکومت ہند سائنسی طور طریقے ، اختراعات اور جدید ٹکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے۔ جس سے ملک کے ماہی گیروں اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ ویبینار ماہی گیری کے محکمے کے اسسٹنٹ کمیشنر جناب سنجے پانڈے کے خیرمقدمی خطبے سے شروع ہوا  جس میں ویبینار کے موضوع کے بارے میں بتایا گیا۔ اس میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا وہ ہیں سکریٹری جناب جتیندر ناتھ سوین، (اندرون ملک ماہی گیری) کے جوائنٹ سکریٹری جناب ساگر مہرا، اور آئی سے اے آر – سی آئی ایف آر آئی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اے پی شرما، اور این ایف ڈی بی کے سیئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایل نرسمہا مورتی ۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

30.04.2022

U –4869

 


(Release ID: 1821680) Visitor Counter : 163


Read this release in: Tamil , English , Hindi