وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے گجرات کی پیپاواو بندرگاہ پر 395 کلوگرام دھاگہ ضبط کیا جو ہیروئن پر لپٹا ہوا تھا


منشیات کے سمگلنگ سنڈیکیٹ پر ڈی آر آئی کی کارروائی کے نتیجے میں جنوری سے دسمبر 2021 کے درمیان 3,300 کلو گرام سے زیادہ ہیروئن، 3,300 کلو گرام کوکین اور 230 کلو گرام چرس پکڑی گئی

Posted On: 29 APR 2022 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اپریل، 2022/ ڈی آر جی آئی اور اے ٹی ایس گجرات کی طرف سے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کام کرتے ہوئے اے ٹی ایس 4، گجرات کے عہدیداروں کی موجودگی میں گجرات کی پیپاواو بندرگاہ پر ڈی آر جی آئی کی طرف سے ایک کنٹینر کا معائنہ کیا جا رہا تھا۔ کنٹینر کا کل وزن 9760 کلو گرام تھا، جس پر شک ہو گیا۔ 24 اپریل کو تلاشی کے  دوران چار مشتبہ تھیلے ملے جن میں 365 کلو گرام افیون /ہیروئن موجود تھی۔  علاقائی فارینسک سائنس لیبارٹری نے اس کی جانچ کی اور اسے اس  میں افیون ملی۔

پیپاواو بندرگاہ پربرآمد کی گئی ہیروئن ، جو دھاگے میں جذب کی گئی تھی

منشیات کی سمگلنگ سنڈیکیٹ نے ہیروئن میں بھیگے ہوئے مکسچر سے اون نکالنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے، جسے بعد میں ایک تھیلے میں پیک کر دیا گیا۔ ان تھیلوں کو دوسرے تھیلوں میں روئی کے دھاگوں کے ساتھ بھیجا گیا تھا، تاکہ وہ حکام کی نظر میں نہ آئیں۔  اس سلسلے میں جرم کے اس طریق کار میں اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ دھاگوں میں ملا کر رکھی گئی ہیروئن کو الگ کیا جائے۔ ڈی آر آئی کے ذریعے این ڈی پی ایس قانون  1985 کی شقوں کے تحت جانچ اور ضبط کیے جانے کی کارروائی جاری ہے۔

سال 2021 میں ہیروئن ، کوکین، چرس اور نفسیات پر اثر ڈالنے والے مادے جیسی خاطر خواہ نشیلی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔ جنوری سے دسمبر ، 2021 کے درمیان 3300 کلوگرام ہیروئن، 320 کلو گرام کوکین اور 230 کلو گرام چرس برآمد کی گئی تھیں۔

میتھم پیٹامائن گولیاں جو ایک گاڑی کی ایندھن کی ٹنکی سے برآمد کی گئیں

 جنوری 2022 سے خاطر خواہ کوششوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ۔ ستمبر 2021 میں مندرا بندرگاہ میں ایک کھیپ سے 3000 کلوگرام ہیروئن اور اپریل ، 2022 میں کاندلا بندرگاہ پر 205 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ فروری اور مارچ ، 2022 میں ڈی آر آئی کے افسران نے دو کیس درج کیے۔ اور نئی دلی کے تغلق آباد میں کارگو کنٹینر سے ہیروئن برآمد کی گئی۔ پہلے کیس میں 34.7 کلوگرام ہیروئن ، چار کنٹینر سے برآمد ہوئیں اور دوسرے کیس میں 2.4 کلو گرام ہیروئن انار کے رس کی کھیپ سے برآمد ہوئی۔

کاندلا بندرگاہ پر برآمد کی گئی ہیروئن

جرائم پیشہ افراد نے بھارت – میانما سرحد سے یابا اور ہیروئن جیسی منشیات اور بھارت – نیپال سرحد سے چرس بھارت میں داخل کرنے کی کوشش کی۔  ڈی آر آئی افسران نے ان سرحدوں سے اس طرح کی بہت سی کھیپیں ضبط کیے جو گاڑیوں کے اندر چھپا کر رکھی گھی تھی۔  پچھلے دو مہینوں میں ڈی آر آئی نے تین مقدمات درج کیے ہیں ۔ ان مقدمات کا تعلق 3.7 کلو گرام کوکین سے ہے جو کیپسول کی شکل میں بھارت لائی جا رہی تھی ۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ کسٹمز نے کئی کیسز درج کیے ہیں  جو ڈی آر آئی کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔ ان میں تقریباً 17.90 کلو گرام  ہیروئن 10.4.2022 کو آئی جی آئی ہوائی اڈے سے پکڑی گئی جسے کینیا انتظامیہ کا ایک افسر لا رہا تھا۔

ہوائی اڈے پر مسافروں سے برآمد کیے گئے ہیروئن سے بھرے ہوئے کیپسول

ایسے ہوائی مسافر وں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو مختلف طریقوں سے ڈی آر آئی کے افسران کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان طریقوں میں ہیروئن کو سامان میں لیمینیٹ کر کے رکھا جاتا ہے۔ جو آنکھوں سے نظر نہیں آتیں۔

****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U –4848



(Release ID: 1821461) Visitor Counter : 174


Read this release in: Odia , English , Hindi