الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جدید ترین کپمیویٹنگ پارٹنر کی ترقی کے لیے کوالکوم اور میتی کا مرکز بھارت کے سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا
Posted On:
29 APR 2022 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 اپریل، 2022/کوالکم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (کوالکم انڈیا) جو کمپنیوں کے کوالکم گروپ کا حصہ ہے منصوبہ بنا رہا ہے کہ کوالکام سیمی کنڈکٹر مینٹر شپ پروگرام (کیو ایس ایم پی) 2022 کی پہل کی جائے اور اس کا انعقاد کیا جائے ۔ یہ پروگرام بھارت میں سیمی کنڈکٹر کے شعبے سے منتخب اسٹارٹ اپس کے لیے ہوگا۔ جس کا مقصد تربیت میں آسانی پیدا کرنا اور تکنیکی تربیت فراہم کرنا ، نیز صنعت کو مارکیٹ فراہم کرنا ہے۔ 2022 کے لیے کوالکم انڈیا نے سی- ڈی اے سی کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے جو حکومت ہند کی الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی ہے۔ جو پروگرام کے لیے ایک آؤٹ رچ شراکتدار ہوگی اور حصہ لینے والے اسٹارٹ اپس کے لیے موقعے فراہم کرے گی۔ اس اشتراک کے تحت سی – ڈی اے سی اور کوالکوم انڈیا کا ارادہ ہے کہ وہ مندرجہ ذیل مقاصد کےلیے کام کرے گی:
- تکنیکی جدت اور دانشورانہ املاک پر مبنی اختراع کی پرورش کرنا اور بھارتی معاشی نظام میں سیمی کنڈکٹر ڈیوائس کے لیے درکار مصنوعات تیار کرنا۔
- اختراع میں خطرات کو کم کرنے میں مدد کرنا ، تجارت کے فروغ کی رفتار بڑھانا اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں مصروف بھارتی اسٹارٹ اپس کی ہنر مندی اور معلومات میں اضافہ کرنا ۔
- منتخبہ اسٹارٹ اپس کے لیے ڈومین ماہرین، وی سی ، ایکسیلیریٹرز ، انکیوبیٹرز ، صنعت سے متعلق ایسوسی ایشنوں اور ان بڑی کمپنیوں کو رسائی میں سہولت دینا جن سے وہ اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد لے سکتی ہیں۔
- ایسے پلیٹ فارم اور فورم تشکیل دینا جن سے اونچی نشو ونما کے امکان والے چھوٹے کاروباراور اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم ہو۔جن کے پاس امکانی طور پر رکاوٹ ڈالنے والی ٹکنالوجی ہے جو مستقبل میں سیمی کنڈکٹر سپلائی چین تیار کر سکتی ہیں یا ان کی تشکیل نو کر سکتی ہیں۔
کوالم انڈیا کیو ایس ایم پی 2022 کے لیے دس بھارتی سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپ تک کو منتخب کر سکتی ہے ۔ ہر ایک منتخبہ اسٹارٹ اپس تربیت دینے کےلیے مصنوعات کی منصوبہ بندی اور فروغ سے متعلق تربیت کے لیے ایک کوالکم انڈیا کے سربراہ کو ساتھی بھی بنا سکتا ہے۔ اسٹارٹ اپ اور تربیت کار ذاتی طور پر یا آن لائن ملاقات کی شکل میں وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں۔ کوالکم انڈیا سیمی کنڈکٹر ڈیزائن سے متعلق منتخبہ اسٹارٹ اپس کے لیے ماسٹر کلاس ورکشاپ کی بھی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔
کوالکم انڈیا اور سارک کے نائب صدر اور صدر راجن وگاڈیا ، نے کہا سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں اس مانگ کو اجاگر کیا ہے کہ ساری صنعتوں میں ضرورت کا کوئی ضروری حل تلاش کیا جائے۔ سیمی کنڈکٹر زیادہ تر ٹکنالوجی پلیٹ فارموں اور مربوط آلات کے لیے ایک لازمی بلڈنگ بلاک ہے۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ترغیبات کی وجہ سے بھارتی سیمی کنڈکٹر اسٹارٹ اپس کے لیے ایک بڑا موقع موجود ہے۔ کوالم انڈیا سیمی کنڈکٹرز ڈیزائن سے متعلق اسٹارٹ اپس میں مدد دینے کا پابند ہے۔
****
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4839
(Release ID: 1821407)
Visitor Counter : 188