شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
پورے جوش وخروش اور عوامی حصہ داری کے ساتھ ‘نارتھ ایسٹ فیسٹول’ کا آغاز
ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی وراثت کا جشن مناتے ہوئے ، شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ‘ نارتھ ایسٹ فیسٹول ’منعقد کیا
منی پور کے امپھال میں شمال مشرقی خطے کے کھیلوں کی تقریب کا افتتاح
‘صحت مند ذہن کے لئے صحت مند کھیل’ تھیم کے تحت آسام کے گوہاٹی میں ہاف میراتھن، واکاتھن اور سائیکلاتھن کا انعقاد کیا گیا
‘ناگالینڈ کا اپنی ریاست بننے سے لے کر اب تک کا سفر’ تھیم کے تحت ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
Posted On:
28 APR 2022 9:01PM by PIB Delhi
‘نارتھ ایسٹ فیسٹول’ انتہائی جوش وخروش اور عوام کی حصہ داری کے ساتھ شروع ہوا۔ شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سالوں کی وراثت کا جشن مناتے ہوئے ، آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت ‘نارتھ ایسٹ فیسٹول’ منعقد کیا ہے۔
ان تقریبات کو آگے بڑھاتے ہوئے منی پور کے وزیراعلیٰ جناب این بیرن سنگھ نے امپھال کے کھومن لمپک میں نارتھ ایسٹ ریجنل اسپورٹس میٹ کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔ کھیلوں کا یہ پروگرام ریاست کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لائق بنائے گا۔ منی پور کے دوسرے علاقوں میں بھی پورے دن اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اور فٹ بال میچ میں حصہ لیا۔
‘نارتھ ایسٹ فیسٹول’ کی شروعات آج آسام کے گوہاٹی میں بھی ہوئی۔ ‘جن بھاگیداری ’ کی پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے ‘ صحت مند ذہن کے لئے صحت مند کھیل’ تھیم پر ہاف میراتھن، واکاتھن، اور سائیکلاتھن جیسے پروگرام منعقد کئے گئے۔
اس کے علاوہ آج میزورم میں بھی اے کے اے ایم تقریبات منعقد کی گئیں۔ پورے سیاہا ضلع اور لنگ لیئی ضلع میں منی میراتھن اور سائیکل ریلی منعقد کی گئی۔ ‘جن بھاگیداری ’ پر زور دیتے ہوئے اس پروگرام میں معاشرے کے تمام گوشوں سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے حصہ لیا۔ میزورم کے لنگ لیئی ضلع میں شہریوں کے ساتھ ساتھ آسام رائفل کے اہلکاروں نے بھی سائیکل ریلی میں حصہ لیا
آج ناگالینڈ میں بھی کلچرل پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس فیسٹول کا انعقاد کوہیما کے شیلوئی ہوٹل جپفو میں ‘ناگالینڈ کے اپنے ریاست بننے سے لے کر اب تک کا سفر’ تھیم پر کیا گیا ۔ پروگرام کی صدارت ناگالینڈ کے کمشنر نے کی۔ پروگرام میں ثقافتی پروگرام اور کورل پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ ریاست کے آئی پی آر محکمہ کے ذریعہ ناگالینڈ کی تاریخ پر مبنی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔
اسی طرح سکم میں بھی نارتھ ایسٹ فیسٹول کی تقریبات عوام کی مکمل حصہ داری کے ساتھ شروع ہوئیں۔ سورینگ ضلع میں ‘‘مقامی حکومت بڑے پیمانے پر ترقی کر رہی ہے’’ موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ گیالزنگ ضلع کے دور افتادہ ایک بلاک میں پینٹنگ، تقریر اور مضامین نویسی کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ منگن ضلع میں کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ق ت- ق ر)
U-4828
(Release ID: 1821200)
Visitor Counter : 147