مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
یہ جانکاری ڈی او ٹی نے ایم 2 ایم خدمات فراہم کرنے والوں اور ڈبلیو ایل اے این / ڈبیلیو پی اے این کنکٹیویٹی فراہم کرنے والے کے طور پر خدمات فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا پہلا سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت دی تھی
Posted On:
28 APR 2022 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اپریل، 2022/ حکومت ہند نے کہا ہے کہ ایم 2 ایم / انٹر نیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ، پوری دنیا میں سب سے تیز ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز میں سے ایک ہے۔ یہ سماج ، صنعت اور صارفین کے لیے فائدوں کے بہت سے موقعے فراہم کر رہی ہے۔ اس کا استعمال بجلی آٹو موٹیو ، حفاظت و نگرانی ، دور دراز کے علاقوں میں صحت کے بندوبست ، زراعت ، اسمارٹ ہومز، صنعت 4.0 اسمارٹ سیٹیز جیسے مختلف شعبوں میں اسمارٹ بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے استعمال میں کنیکٹیڈ آلات کام میں لائے جا رہے ہیں۔ مشین سے مشین کی مواصلات ایک بڑا رول ادا کرنے والی ہے اور اس سے ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان انڈیا کے حکومت کے قدم کی جانب خاطر خواہ تعاون حاصل ہوگا۔
ایم 2 ایم نظام کو مستحکم کرنے اور اسے وسعت دینے اور شعبے میں اختراع کرنے کے لیے ڈی او ٹی میں ایم 2 ایم خدمات فراہم کرنے والوں اور ڈبلیو ٹی اے این / ڈبلیو ایل اے این کنکٹیویٹی فراہم کرنے والوں کے لیے حال ہی میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اور ایک آسان آن لائن رجسٹریشن عمل کے ذریعے ایم 2 ایم خدمات فراہم کرنے والوں کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ رجسٹریشن 15 دن کے اندر اندر محض 5000 روپے کے برائے نام خرچ پر کیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن ڈی او ٹی کے موجودہ سرل سنچار پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ کمپنیاں جو سیم / لین پر مبنی ایم 2 ایم خدمات کی پیشکش کر رہی ہیں یا فراہم کر رہی ہیں ان کا رجسٹریشن ایم 2 ایم خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر کیا جائے گا اور وہ کمپنیاں جو ڈبلیو ٹی اے ایم / ڈبلیو ایل اے این ٹکنالوجیز کا ایم 2 ایم کنکٹیویٹی اسپیکٹرم فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں ان کا رجسٹریشن ڈبلیو ٹی اے ایم اور ڈبلیو ایل اے ایم کنکٹیویٹی فراہم کرنے والوں کے طور پر کیا جائے گا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4808
(Release ID: 1821129)
Visitor Counter : 159