اسٹیل کی وزارت
لوہے اور اسٹیل کی صنعتوں میں پلاسٹک کچرے کے استعمال سے ، کچرے سے آمدنی کی جائے گی؛ اسٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ
Posted On:
28 APR 2022 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 اپریل، 2022/اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کہا ہے کہ لوہے اور اسٹیل کی صنعت کرۂ ارض کو آلودگی سے پاک کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔ وہ گرو گرام میں آج پلاسٹک کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق ایشیا کی کانفرنس دوئم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر فضا ، پانی اور خوراک کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے اور ماحول دوست اسٹیل بنانے اور منصوبہ بند طریقے سے ماحول کو کاربن سے پاک کرنے سے ہمارے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔
جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بھٹی میں کام آنے والے کوئلے اور اس کے علاوہ کوئلے کی جگہ پلاسٹک کچرے کا استعمال آلودگی کو کم کرنے اور کچرے کو آمدنی میں بدلنے میں مددگار رہے گا۔ اس سے وابستہ تمام لوگوں کے مفادات پورے ہوں گے اور اس سے ہر ایک کو فائدہ حاصل ہوگا۔ پلاسٹک کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے سے آلودگی کم ہوگی ۔ اسٹیل کی صنعت کو بھٹی میں کام آنے والے کوئلے کی درآمدات میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4806
(Release ID: 1821127)
Visitor Counter : 107