قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے جھارکھنڈ میں آدی گرام پر 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
قبائلی اسکیموں کے مانیٹرنگ پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے لیے ریاستی حکام اور ایجنسیوں کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے
Posted On:
28 APR 2022 2:57PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) اپنے ’آؤٹ ریچ اقدام‘ کے حصے کے طور پر زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کے نفاذ سے وابستہ کلیدی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ جڑ رہی ہے۔
اس سلسلے میں، ایم او ٹی اے نے 27 اور 28 اپریل 2022 کو آدی گرام (آدیواسی گرانٹس مینجمنٹ سسٹم) پر ریاست جھارکھنڈ کے کلیدی عہدیداروں کی دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام جھارکھنڈ ریاستی وزارت کے ”پروجیکٹ بھون“ رانچی میں منعقد ہوا۔ 66 کلیدی عہدیداروں جیسے ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسرز، آئی ٹی ڈی اے کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے تمام 24 اضلاع سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) نے تربیتی پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ انھیں ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تربیت دی گئی۔
قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نول جیت کپور نے بتایا کہ آدی گرام ایک منفرد پورٹل ہے جو وزارت کی طرف سے ریاستوں کو دی جانے والی گرانٹس کی طبعی اور مالی پیش رفت پر نظر رکھتا ہے اور فنڈز کے حقیقی استعمال کا پتہ لگا سکتا ہے۔ مستفیدین کی تفصیلات بھی پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو جیو ٹیگ کیا جاتا ہے۔ 2017-18 سے 2021-22 تک کا ڈیٹا اپ لوڈ ہونے کے بعد معلومات کو پبلک ڈومین میں رکھا جائے گا جس سے شفافیت اور جوابدہی آئے گی۔ اسی طرح کے پروگرام مہاراشٹرا، ہماچل، چھتیس گڑھ، میگھالیہ میں وزارت کی طرف سے منعقد کیے گئے ہیں، جہاں MoTA اور UNDP کے تکنیکی ماہرین کی ٹیم کے ذریعے تربیت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس پروگرام کا اہتمام جناب کے کے سون، پرنسپل سکریٹری محکمہ ایس ٹی ایس سی اقلیتوں اور پسماندہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود، جھارکھنڈ اور اجے ناتھ جھا، کمشنر کے تعاون سے کیا گیا اور ساتھ ریاستی سطح پر عمل آوری کرنے والے اداروں کے سینئر افسران بھی اس کا حصہ تھے۔ یو این ڈی پی کے جناب جینت کمار اور دھنش انفوٹیک کی ٹیم جنھوں نے یہ پورٹل تیار کیا ہے ریاستوں کی ضرورت کے مطابق آن لائن اور آف لائن باقاعدہ تربیتی پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ج
U: 4800
(Release ID: 1821120)
Visitor Counter : 131