پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
آئل انڈیا لمیٹیڈ نے اپنی تنصیبات کے طلباء کے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 APR 2022 5:17PM by PIB Delhi
آئل انڈیا لمیٹیڈ (او آئی ایل)، بھارت کی دوسری سب سے بڑی نیشنل ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی، نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، لاہووال- او آئی ایل کے سینٹر آف ایکسی لینس کے طلباء کے لیے کمپنی کے فیلڈ انجینئرنگ ڈیارٹمنٹ کے تحت اپنی لاجسٹک اور آئی سی آئی ورکشاپ کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا۔ اس دورے کا اہتمام 25 سے 28 اپریل 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ طلباء کو تیل اور گیس کی صنعت سے روشناس کرایا جا سکے۔
طلباء کو مختلف ہائیڈرولکس اور نیومیٹکس سسٹمز، آئی سی ای اور تیل اور گیس کی صنعتوں میں استعمال ہونے والے دیگر انجنوں سے واقف کرانے کے لیے ورکشاپ کا دورہ کروایا گیا۔او آئی ایل کے انجینئرز نے طلباء کو ان مشینوں اور اس کے افعال کے بارے میں آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4803)
(ریلیز آئی ڈی: 1821083)
وزیٹر کاؤنٹر : 144