کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے  مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے  بھارتی فارما اور بھارتی  طبی آلات ایوارڈ 2022 عطا  کئے


‘‘اگر ہم سب مل کر  کام کریں تو ہم  محترم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق  ایک 50  کھرب ڈالر والی معیشت  بن جائیں گے’’: جناب بھگونت کھوبا

‘‘ہم بھارت کو فارما اور  طبی آلات  کے سیکٹر کا ایک عالمی مرکز بنانے کے لئے عہد بستہ ہیں’’: نیتی آیوگ  کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت

‘‘بھارتی طبی آلات  کے سیکٹر  میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں اور اسے  ابھرتے ہوئے سورج کے سیکٹر کے طور پر درست نشان دہی کی گئی ہے’’: محترمہ ایس اپرنا

Posted On: 27 APR 2022 5:15PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور  فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر  مملکت جناب  بھگونت کھوبا نے  ادویہ سازی کے محکمہ  کی سکریٹری  محترمہ ایس اپرنا کی موجودگی میں  فارما اور  طبی  آلات کے سیکٹر   پر بین الاقوامی کانفرنس 2022  کے  ساتویں ایڈیشن میں کہا کہ ‘‘بھارتی طبی آلات  کے سیکٹر   میں وسیع امکانات ہیں اور ہمیں زیادہ  اختراعات ، تحقیق و ترقی  کے ذریعہ بھارت میں جدید ترین  تکنیکی  سازو سامان اور مشینری  تیار کرنے پر  توجہ مرکوز  کرنی چاہئے۔ اس موقع پر  مرکزی وزیر مملکت  نے ادویہ سازی کے محکمے کی سکریٹری کے ساتھ  انڈیا فارما اور انڈیا میڈیکل ڈیوائس ایوارڈ 2022   بھی پیش کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DD6D.jpg

آج  چار اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا  جن میں  جدت طرازی اور  مربوط خدمات کے ذریعہ حفظان صحت میں یکسر تبدیلی، اقدار پر مبنی  خریداری کو فروغ دینے کی خاطر  حفظان صحت کے لئے مریضوں پر مرکوز نتائج کا قیام، طبی آلات  کے لئے  مینوفیکچرنگ، مانگ اور عالمی سپلائی چین اور   طبی  تکنیک میں تحقیق  و ترقی اور جدت طرازی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر مملکت  جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ  محترم وزیراعظم کی  وژنری  قیادت میں ہم ہر سیکٹر میں ترقی کر رہے ہیں اور  سبھی تیز تر ترقی فراہم کرنے کے لئے عہد بستہ  ہیں ۔ ادویات  اور طبی  آلات کا سیکٹر   دنیا کے ساتھ ساتھ بھارتی معیشت  کا بھی ایک  اہم سیکٹر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اگر ہم مل  کر کام کریں تو  ہم محترم وزیراعظم کے وژن کے مطابق  50  کھرب ڈالر کی معیشت   بن جائیں گے۔

مرکزی وزیر مملکت  نے کہا کہ بھارتی فارما اور طبی آلات کے سیکٹر میں  ترقی کی  زبردست صلاحیت موجود ہے  ۔ ہم نہ صرف  کھریلو مارکیٹ کی ضروریات  کو پورا کر سکتے ہیں بلکہ  دنیا کے لئے بھی  یہ چیزیں تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ بھارت میں  کم لاگت پر  یہ چیزی  تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ سردست  ہم بھارت میں  صرف  20  فیصد  طبی سازو سامان  تیار کرتے ہیں اور ہم در آمدات پر  انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  اس سیکٹر میں ملک کو آتم نر بھر بنانے کے لئے  صنعت کو ہر ممکن  مدد  دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ پچھلے 8  برسوں کے دوران  اس سیکٹر میں  ترقی میں اضافہ کرنے کی خاطر  حکومت نے  مختلف اقدامات کئے ہیں۔ بھارت تحقیق  و ترقی کی بنیادی  ڈھانچے  کو مستحکم کر کے ہی ادویہ  سازی  اور  طبی آلات  میں خود  کفالت  حاصل کر سکتا ہے، جو  ملک میں  زندگی بچانے  والی ادویات کی توسیع کی مہم   کو قابل رسائی بنائے گی اور  عالمی ادویہ سازی  اور طبی  آلات  کی  بر آمدات کے مرکز کے طور پر  بھارت  کی حیثیت کو منوائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KDWN.jpg

نیتی آیوگ  کے سی ای او  جناب امیتابھ کانت  نے  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی حفظان صحت کی  صنعت  2016  سے  تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ  یہ اس سال  380  ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائے گی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو  بھارت میں  طبی آلات   تیار کرنے  کی دعوت دیتے ہوئے  جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ  اگر  آپ  یہاں  طبی آلات  تیار کریں گے تو  آپ  صرف بھارت  کے لئے  ہی نہیں بلکہ دنیا کے لئے یہ آلات تیار کریں گے اور یہ مارکیٹ  سائز میں  بہت وسیع  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فارما اور  طبی سیکٹر  کے ساتھ  حفظان صحت بھارت کا سب سے بڑا  ملازمتیں دینے والا سیکٹر  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لاگت  میں  مقابلتا کمی اور  ہنر مند لیبر کی دستیابی بھارت کو آنے والے برسوں میں ایک پسندیدہ مقام بنائے گی اور  طبی  سیاحت  کے لئے بھی  پسندیدہ مقام بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z5AV.jpg

ادویہ سازی کے محکمے  کی سکریٹری  محترمہ ایس اپرنا  نے  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  طبی آلات  کا سیکٹر  تیزی سے فروغ  پانے والا سیکٹر  ہے اور اسے  ابھرتے ہوئے سورج  کے سیکٹر  کے طور پر  درست  نشان دہی کی گئی ہے۔ ہم  پی ایل آئی اسکیم ، تمل ناڈو  ، ایم پی ، ہماچل پردیش  اور  اترپردیش میں چار میڈیکل  آلات  کے پارک ، بہت سے اقدامات کے ذریعہ اس سیکٹر  کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  طبی آلات کی پالیسی منظوری کے  آخری مراحل میں ہے اور اس میں مختلف فریقوں کی رائے کو  شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے صنعت  کے  تمام ایوارڈ پانے والوں کو مبارک باد دی اور  فارما اور طبی آلات کے شعبے میں آتم نر بھر بھارت کے ویژن کے حصول کے لئے  کام کرنے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GROB.jpg
 

اس سال ادویہ سازی کے محکمے نے بھارت  کے  ادویہ سازی اور طبی آلات  کے ایوارڈس  کے 6  اہم زمروں میں ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جن میں لیڈرس  کا زمرہ ، کمپنی آف دی ایئر ، ایم ایس ایم ای آف دی ایئر، اسٹارٹ  اپ آف دی ایئر، جدت طرازی کا زمرہ، سی ایس آر کا زمرہ شامل ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت  نے  ایوارڈ پانے والوں کو  ایوارڈ دیتے ہوئے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  ایوارڈ  ملک میں ادویہ سازی اور طبی آلات  کی تیاری  میں کار کردگی   اور معیار کو بہتر بنانے  کے لئے ایک ترغیب کے طور پر کام کریں گے۔

بھارتی فارما اور بھارتی طبی آلات  2022  ایوارڈ پانے والوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

بھارتی فارما اور بھارتی طبی آلات   2022  ایوارڈس

نمبر شمار

زمرہ

 ایوارڈ

ایوارڈ پانے والے

درجہ

1

لیڈرس کیٹیگری ایوارڈس

انڈیا فارما لیڈر آف دی ایئر

سپلا لمیٹڈ

فاتح

انڈیا میڈیکل ڈیوائس لیڈر آف  دی ایئر

پولی میڈیکیور لمیٹڈ

فاتح

ہیلدیم میڈ ٹیک لمیٹڈ

 دوئم

ٹرانس ایشیا ء لمیٹڈ

سوئم

2

کمپنی آف دی ایئر ایوارڈس

انڈیا فارما (فارمولیشن) کمپنی آف دی ایئر

مائیکرو لیبس لمیٹڈ

فاتح

انڈیا میڈیکل ڈیوائز  کمپنی آف دی ایئر

ٹریویٹرون ہیلتھ کیئر

فاتح

نائس نیو ٹیک میڈکل سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ

دوئم

کنام لیٹکس انڈسٹریز  پرائیویٹ لمیٹڈ

سوئم

3

 ایم ایس ایم ای  زمرے کے ایوارڈس

انڈیا میڈیکل ڈیوائس  ایم ایس ایم ای آف دی ایئر

نائس نیو ٹیک میڈکل سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ

فاتح

پریمیم ہیلتھ کیئر  ڈسپوزیبل پرائیویٹ لمیٹڈ

 دوئم

اے وی آئی ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ

سوئم

4

اسٹارٹ اپ زمرہ

انڈیا میڈیکل ڈیوائس، اسٹارٹ  اپ آف دی ایئر

وینگارڈ ڈائگنوسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ

 فاتح

5

جدت طرازی کا زمرہ

انڈیا فارما انوویشن آف دی ایئر

گلنمارک فارما سیوٹیکلس لمیٹڈ

 فاتح

انڈیا میڈیکل ڈیوائس انوویٹو آف دی ایئر

 میرل لائف سائنسز  پرائیویٹ لمیٹڈ

فاتح

6

سی ایس آر  زمرہ

 انڈیا فارما سی ایس آر کمپنی آف دی ایئر

زائڈس  لائف سائنس لمیٹڈ

فاتح

گلنمارک فارما سیوٹیکلس لمیٹڈ

 دوئم

لیوپن  لمیٹڈ

سوئم

کانفرنس میں کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی وزارت ، فکی، انویسٹ انڈیا کے سینئر عہدیدار  اور  مختلف  فارما اور  طبی آلات  کی کمپنیوں کے سی ای اوز  بھی  موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-و ا- ق ر)

U-4789



(Release ID: 1820900) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu