بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے اینٹرپرائز انڈیا کا افتتاح کیا جو ملک میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کا ایک مہینہ طویل قدم ہے
Posted On:
27 APR 2022 5:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 اپریل، 2022/ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج وزارت کی بڑی تقریب اینٹرپرائز انڈیا کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریبات کے تحت منائی جا رہی ہے۔ اینٹر پرائز انڈیا چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے سے متعلق تقریبات ہیں اور اس کے تحت سرگرمیاں 27.04.2022 سے 27.05.2022 تک انجام دی جا رہی ہیں جس کا مقصد چھوٹی صنعتوں کے کلچر کو فروغ دینا اور پورے ملک میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ تقریبات جن بھاگیداری اور کچھ کلیدی سرگرمیوں کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔ جن میں صنعت کی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ کانفرنس ، فیلڈ افسران ، امنگوں والے ضلعوں میں نکڑ ناٹک کا اہتمام ، ادیم رجسٹریشن پر خصوصی مہم ، ایم ایس ایم ای کا آغاز زیڈ سرٹیفکیشن اسکیم بہت سی ریاستوں میں ایم ایس ایم ای مہم کا انعقاد ایم ایس ایم ای میگا کنوینشن اور نمائش بھی شامل ہیں۔
صنعت کی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای صنعت کی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ بات چیت کے کچھ نتائج برآمد ہوں گے ۔ وزیر موصوف نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ میں ایم ایس ایم ای کی رول کی اہمیت اور ملک کو ایک مینوفیکچرنگ مرکز بنانے میں صنعت کی ایسوسی ایشنوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر موصوف نے شعبے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی اور آتم نربھر بھارت سے متعلق اسکیموں پر تبادلۂ خیال کیا۔ نیز بھارت کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ ایم ایس ایم ای سے نشوونما کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور اس سے جی ڈی پی میں خاطر خواہ تعاون مل رہا ہے۔ لہذا اسے مستحکم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایم ایس ایم ای کو فروغ دے کر خودکفیل بنایا جاسکتا ہے۔ ایم ایس ایم ای کے ساتھ بات چیت کر کے صنعت کی ایسوسی ایشنوں نے ایم ایس ایم ای کے شعبے کو فعال بنانے کےلیے تعمیری تجاویز پیش کی۔
جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے جو ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت ہیں ، اس تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی حکومت کے سینئر افسران مختلف صنعتی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، اور دیگر مندوبین نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد صنعتی ایسوسی ایشنوں اور مختلف وزارتوں / متعلقہ محکموں کے درمیان تال میل پیدا کرنا ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4765
(Release ID: 1820832)
Visitor Counter : 191