عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اچھی حکمرانی کی قومی ویبینار سیریز  2023-2022

Posted On: 27 APR 2022 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 اپریل، 2022/انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ جو عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے ماتحت ہے  اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک سال بھر کے لیے اچھی حکمرانی کی قومی ویبینار سیریز کا اہتمام کر رہا ہے۔

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ28 اپریل ، 2022 کو اچھی حکمرانی کی قومی ویبینار سیریز کا افتتاح کریں گے۔اگلے 12 مہینے میں ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسیں اور ویبینار کرانے کا حکم ، جن میں سرکاری انتظامیہ میں مہارت کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز شروع کیے جانے سے اب تک پچھلے  ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے تجربات بیان کریں اس پروگرام کے تحت پورے سال میں  اچھی حکمرانی کے 13 قومی ویبینارس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایک ویبینار کسی ایک نامزد شعبے یا موضوع کے تحت ہر مہینے منعقد کیا جائے گا۔ مختلف موضوعات کے تحت 13 ویبینارس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ انعقاد اچھی حکمرانی کے اقدامات کے تحت کیا جائے گا  جس کی طرف سے 2006 میں اپنی شروعات سے اب تک سرکاری انتظامیہ میں مہارت کے لیے وزیراعظم کا ایوارڈ شروع کیا گیا تھا۔ قومی ویبینارس کے لیے منتخبہ موضوعات کی تجویز میں مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے جیسے صحت ، تعلیم، ماحول ، قدرتی آفات سے نمٹنا ، ترجیحی پروگرام ، پانی کا بندوبست وغیرہ ۔

سیریز میں پہلا ویبینار 28 اپریل ، 2022 کو منعقد ہوگا جس کا موضوع ہے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا جس کے تحت دو انعام یافتہ اقدامات پیش کیے جائیں گے ۔ ’’سکالا‘‘ یہ ایک قدم ہے جسے 2013-2012 میں وزیراعظم کا ایوارڈ دیا گیا تھا ۔ یہ ایوارڈ کرناٹک سرکار کے عملے اور انتظامی اصلاحات کے محکمے کو دیا گیا تھا۔ دوسرا قدم ہے ’’ای- سیوا‘‘ یہ ایوارڈ 2007-2006 میں آندھرا پردیش سرکار کو دیا گیا تھا۔

ریاست کے اے آر اور آئی ٹی سکریٹریز ، ریاست کے اے ٹی آئی ، ضلع کلکٹرز اور ریاست / ضلعے کے انفارمیشن افسران اس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ اس ویبینار میں 300 شرکاء ہوں گے ۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4763

 


(Release ID: 1820831) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi