امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور ملک بھر کے اپنے تمام دفاتر میں صفائی مہم کا انعقاد کیا


مہم کے دوران 6000 سے زیادہ فائلیں ختم کردی گئیں

Posted On: 27 APR 2022 6:18PM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے 25 اور 26 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع اپنے دیگر دفاتر میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران ایف سی آئی کے ذریعہ تمام دفاتر میں 6000 سے زیادہ فائلوں کو صاف کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O2ZR.jpg

دو روزہ صفائی مہم کے دوران عملے نے لائبریری، تہہ خانے، کمپاؤنڈ کے احاطے سمیت پارک ایریا  کے ساتھ ساتھ مین گیٹ  کے باہر صفائی کا کام کیا۔ ہیڈکوارٹر میں آڈیٹوریم، کیو سی لیب اور جمنازیم کی صفائی بھی کی گئی۔ اسی طرح کی مشق ایف سی آئی کے فیلڈ دفاتر نے ملک کے مختلف حصوں میں کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HY49.jpg

کاغذ سے مبرا کلچر کے لئے کوششیں کرتے ہوئے ایف سی آئی ہیڈکوارٹرس نے اسکیننگ کے ذریعے تمام فائلوں کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ اب تک 20 لاکھ صفحات پر محیط نو ڈویژنوں کی فائلیں مکمل کر کے ڈیجیٹل طور پر دستیاب کرادی گئی ہیں۔   بعد میں ای-آفس کے ساتھ انضمام، دفتر کے احاطے کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے علاوہ صاف ستھرے دفاتر، کاغذ کی کھپت میں کمی کو یقینی بنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4768)


(Release ID: 1820787) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Tamil