سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، معذور افراد کے لیے سیکٹر اسکل کونسل (ایس سی پی ڈبلیو ڈی)اورفلیپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ایس) کے لیے ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں


ڈی ای پی ڈبلیو ڈی پہلی بار، ای کامرس کے شعبے میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ایس) کو شامل کرنے کے لیے ای کامرس کمپنی فلیپ کارٹ کے ساتھ مل کر آیا ہے

مفاہمت نامے کا مقصد معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ایس) کو مرکزی دھارے کی معیشت میں تیز رفتار طریقے سے شامل کرنے کے لیے ایک منظم مہارت کی ترقی کا اقدام اور طریقہ کار بنانا ہے: محترمہ انجلی بھورا، سکریٹری،ڈی ای پی ڈبلیوڈی

Posted On: 26 APR 2022 7:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کےمعذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، معذور افراد کے لیے سیکٹر اسکل کونسل (ایس سی پی ڈبلیو ڈی) اورفلیپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 26.4.2022 کو سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد معذور افراد کے لیے مشترکہ طور پر ہنر کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ ہنر مندی کی تربیت کے لیے پی ڈبلیو ڈی ایس کومتحرک کرنے، ایس سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ ای کامرس کے شعبے کے لیے ملازمت کے رول کی ڈیزائننگ اور مہارت کی تربیت فراہم کرنے اورپی ڈبلیو ڈی ایس کی خدمات حاصل کرنے کا بھی تصور کیا گیا ہے۔

 

 

شری کشور بی سوروادے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، شری رویندر سنگھ، سی ای او، ایس سی پی ڈبلیو ڈی اور شری رجنیش کمار، چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر اور سینئر نائب صدر، فلپ کارٹ انٹرنیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایم او یو پر دستخط کرنے کے لیے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔

 

اس پہل کے تحت، پہلی بار، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ای کامرس کے شعبے میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کو شامل کرنے کے لیے ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ کے ساتھ مل کر آیا ہے۔ یہ مشترکہ اقدام معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی ایس) کے لیے سپلائی چین کے شعبے میں ملازمت کے لیے مخصوص، عملی اور ای کامرس کی مہارتیں فراہم کر کے بہتر مواقع پیدا کرے گا تاکہ جاب مارکیٹ میں ان کی پائیدار ملازمت کی اہلیت کو بڑھایا جا سکے اور ساتھ ہی انھیں کاروباری بننے کے قابل بنایا جا سکے۔

 

 

محترمہ انجلی بھاورا، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے فلپ کارٹ اور ایس سی پی ڈبلیو ڈی کی تعریف کی کہ محکمہ کے ساتھ مشترکہ طور پر ہنر مندی کی نشوونما میں اقدام اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کو مرکزی دھارے کی معیشت اورای کامرس شعبے میں اور  خاص طور پر اگلے دو سالوں میں فاسٹ ٹریک موڈ میں لانے  میں  میکنیزم وضع کیا ہے۔

*************

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ م ش

U. No.4728


(Release ID: 1820388) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi