شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر شمال مشرقی تہوار کا انعقاد کرے گی


سات روزہ تہوار (28 اپریل سے 04 مئی 2022 تک) کا مقصد شمال مشرقی خطے کی کامیابیوں کو ‘‘ہم کسی سے کم نہیں’’ کے جذبے کے ساتھ پیش کرنا ہے

تمام آٹھ ریاستوں میں جن بھاگیداری موڈ میں سرگرمیوں اور تقریبات کی ایک وسیع رینج ترتیب دی گئی ہے

صدر جمہوریہ ہند 4 مئی 2022 کو گوہاٹی میں منعقدہ  اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 26 APR 2022 8:45PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت،آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں 28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک شمال مشرقی تہوار کا انعقاد کر رہی ہے۔ جب کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے اورآزادی کاامرت مہوتسو کے دوران اس کی شاندارتاریخ، لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں پر توجہ مرکوز کررہا ہے،وزارت اس تہوار کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کی خوبصورتی اور مختلف شعبوں میں اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

 

سات روزہ تہوار، جو علاقائی اور ریاستی سطح پر منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد شمال مشرقی خطے کی کامیابیوں کو‘‘ہم کسی سے کم نہیں’’ کے جذبے کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

 

پچھلے آٹھ سالوں کے دوران، شمال مشرقی خطہ نے رابطے میں اثر انگیز برتری حاصل کی ہے۔ جہاں 2014 سے پہلے صرف گوہاٹی کو ریلوے کے ذریعے جوڑا گیا تھا، آج اس کے بعد مزید دو دارالحکومتوں کو جوڑا گیا ہے اور باقی دارالحکومتوں کو جوڑنے کا کام جاری ہے۔ اسی طرح اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے ریاستی دارالحکومتوں کو فور لین اور متبادل دو لین ہائی ویز کے ذریعے سکم سے جوڑنے کا کام جاری ہے۔ پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے ذریعہ اندرونی علاقوں میں رابطے کو تقویت دی جا رہی ہے۔ آج تک، شمال مشرق میں 15 آپریشنل ہوائی اڈے ہیں اور اپ گریڈیشن اور جدید کاری اور نئے ہوائی اڈوں کی تخلیق کے 24 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسی طرح ٹیلی کام، پاور، بین الاقوامی کنیکٹیویٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

 

 

‘‘ہم کسی سے کم نہیں’’ کے جذبے کے تحت تمام آٹھ ریاستوں میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ان پروگراموں میں ان تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو شمال مشرق کی ترقی کے لیے اہم ہیں بشمول بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری کی صلاحیت، توانائی کی ضروریات اورشمال مشرق کی ترقی میں خواتین کا کردار ۔

یہ فیسٹیول شمال مشرقی خطے کے کھلاڑیوں کو بھی پورے ایک ہفتے کے کھیلوں کے پروگرام کے ذریعہ منائے گا جس کا اختتام 3 مئی 2022 کو امپھال میں ہوگا۔ مزید برآں، ریاستیں بھی پورے ہفتہ کو جن بھاگداری کے انداز میں مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کے ساتھ منائیں گی۔

صدر جمہوریہ ہند نے 4 مئی 2022 کو گوہاٹی میں منعقدہ  اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی دےدی ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ م ش

U. No.4722



(Release ID: 1820378) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Manipuri