وزارت خزانہ

آئی سی ڈی پٹپرگنج اور دیگر آئی سی ڈی کمشنریٹ نے  سونی پت، پانی پت، فرید آباد، پلول اور گرو گرام میں نشانزد 20 سرکاری اسکولوں میں پینے کے صاف ستھرے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ سجل کے تحت پہل کی

Posted On: 26 APR 2022 4:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 اپریل، 2022/ پینے کے پانی کی زبردست قلت کی وجہ سے آئی سی ڈی پٹپرگنج  اور دیگر آئی سی ڈی کمشنریٹ نے پروجیکٹ سجل کے تحت اسکول طلبا کو پینے کے صاف ستھرے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سوچھتا پروجیکٹ  پہل کے تحت ایک قدم اٹھایا ہے۔  سجل کے معنی ہیں بھرپور پانی۔ اس کا مقصد اسکول طلبا کو پینے کا صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہے جس سے اسکولوں میں طلبا کے لیے اچھا ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اچھی طرح مطالعہ اور دیگر سرگرمیاں انجام دے سکیں۔

اس مقصد سے، 20 سرکاری اسکولوں کو سونی پت، پانی پت، فرید آباد، پلول اور گرو گرام کے مختلف ضلعوں میں نشانزد کیا گیا ہے۔ یہ اسکول دیہی علاقوں کے  صنعتی مقامات پر واقع ہیں جہاں کارخانوں سے نکلنے والے گندے پانی کی وجہ سے زیر زمین پانی میں کثافت پائی جاتی ہے ۔ یہ بات زیر زمین پانی کے مرکزی بورڈ نے بتائی ہے۔

دلی کے کسٹم زون میں آئی سی ڈی پٹپرگنج اور دیگر آئی سی ڈی کمشنریٹ کا دائرہ ٔ کار ہریانہ ریاست تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ہریانہ میں حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت کے تحت آبی وسائل کے محکمے کے زیر زمین پانی سے متعلق مرکزی بورڈ نے ہریانہ میں زیر زمین پانی کی صورتحال پر اکتوبر 2021 میں اپنے رپورٹ میں یہ بات خاص طور پر کہی تھی کہ ہریانہ کے مختلف ضلعوں میں زیادہ تر زیر زمین پانی نمکین ہے اور وہ پینے کے لیے مناسب نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پانی کی پینے کی درجہ بندی کیمیاوی معیارات کے نظریے سے اجازت دینے کی حد میں نہیں ہیں۔

بی آئی ایس 10500 (2012) معیار کے مطابق پینے کے پانی کی اجازت والی پی ایچ حد 6.5 سے 8.5 تک ہے۔ البتہ پی ایچ حد زیادہ تر ضلعوں میں 8.5 سے زیادہ ہے۔ جو 9.0 تک ہے۔ بی آئی ایس معیار کے مطابق کیلشیئم کی اجازت شدہ حد 200 ہے، جو 650 تک جاتی ہے۔ بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کے مطابق میگنیشیئم کی اجازت شدہ حد 100 ہے جبکہ اس پانی میں یہ حد 700 تک ہے۔ بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کے مطابق کلورائڈ کی اجازت شدہ حد 1000 ہے جبکہ اس پانی میں یہ حد 5000 تک چلی جاتی ہے۔ لہذا اس پانی کے کھارے پن  اورتحلیل شدہ دوست مادوں اور کیمیاوی مادوں پر غور کرتے ہوئے کہ یہ اجازت شدہ حدود سے زیادہ ہیں زیر زمین پانی پینے کے لائق نہیں ہے۔  

اس کے لیے دو طرح کی ٹکنالوجی  نشانزد کی گئی ہیں –اجازت شدہ حدود کے اندر اندر تحلیل شدہ ٹھوس مادوں کی مقدار کم کرنے کے لیے اور گرمی کے دنوں میں پینے کا پانی فراہم کرنے کےلیے واٹر کولر ، جب ہریانہ میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ ریزرو اوسموسیس (آر او) ۔ آر او پانی سے آلودگی والے عام مادوں کو ہٹا دیتا ہے۔

گرمی کے مہینوں کے دوران گرم پانی پینے کے لائق نہیں ہوتا ۔ واٹر کولر کی ٹکنالوجی طلبا کی پیاس بجھانے کے لیے ایک عام ٹکنالوجی ہے۔

پانی کو صاف کرنے والا آر او اور واٹر کولر 26.04.2022 کو طلبا کے لیے وقف کیا گیا، جو انہیں صاف ستھرا پانی  پورے سال فراہم کریں گے۔ اس سہولت سے طلبا کی صحت بہتر ہوگی ، اور انہیں ایک صاف ستھرے ماحول میں ان کی مکمل ترقی میں مدد ملے گی۔

ان اسکولوں کی فہرست جہاں آر او اور واٹر کولر نصب کیے گئے ہیں مندرجہ ذیل ہے:

آئی سی ڈی سونی پت

نمبر شمار

اسکال کا نام

مقام

1

گورنمنٹ میڈل اسکول (3684)

گرہی کلان ، سونی پت

2

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول (3555)

گرہی جھانجھرا، گناؤر، سونی پت

3

جی ایس ایس ایس گمار (3533)

گمار ، سونی پت

آئی سی ڈی جھٹی پور

4

گورنمنٹ موڈل ہائی اسکول (2053)

نور والا، پانی پت

5

گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول (4304)

جھٹی پور ، پانی پت

6

گورنمنٹ پرائمری اسکول (16425)

دیوانہ ، پانی پت

7

گورنمنٹ، سینئر سیکنڈری اسکول، جھٹی پور (2096)

بلاک و ضلع، پانی پت

آئی سی ڈی بلبھ گڑھ

8

گورنمنٹ مڈل اسکول (1022)

جاجرو، بلاک – بلبھ گڑھ، فریدآباد

9

گورنمنٹ مڈل اسکول

ملیرنا ، بلبھ گڑھ

10

گورنمنٹ پرائمری اسکول سبزی منڈی(11205)

بلاک – بلبھ گڑھ، فرید آباد

11

گورنمنٹ پرائمری اسکول

سنجے کالونی ، بلبھ گڑھ

12

گورنمنٹ مڈل اسکول (1025)

موہلا، بلبھ گڑھ، فریدآباد

آئی سی ڈی پلول

13

گورنمنٹ ہائی اسکول (1124)

بگھولا ، پلول

14

گورنمنٹ مڈل اسکول

دوندسا، پلول

15

گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول (0992)

پلول سٹی

آئی سی ڈی پیالہ

16

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول (0995)

پریتھالا، پلول

17

راجکیہ پراتھمک پاٹھشالہ (11244)

پیالہ ، فرید آباد

18

گورنمنٹ پرائمری اسکول (11206)

سیکٹر 2، بلبھ گڑھ، فریدا ٓباد

آئی سی ڈی گرہی ہارسورو

19

گورنمنٹ مڈل اسکول (4331)

وزیرپور، گروگرام

آئی سی ڈی پٹلی

20

گورنمنٹ پرائمری اسکول (12082)

جٹولا، گروگرام

 

 

آئی سی ڈی سی پروجیکٹ سائٹس

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4701

 



(Release ID: 1820357) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Tamil