بجلی کی وزارت
بھارت اور مالدیپ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئے ٹرانسمیشن انٹرکنکشن قائم کریں گے
توانائی کے مرکزی وزیر نے مالدیپ کی ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی وزیر سے ملاقات کی
Posted On:
26 APR 2022 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/ اپریل 2022 ۔ توانائی اور جدید و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج جمہوریہ مالدیپ کی ماحولیات، آب و ہوا کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی وزیر محترمہ امیناتھ شونا سے ملاقات کی۔
جناب سنگھ نے سال 2030 تک 100 فیصد صفر اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے مالدیپ کے عزم کی ستائش کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے دو مفاہمت ناموں کی تجویز رکھی۔ پہلے کا تعلق توانائی کے تعلق سے تعاون اور دوسرے کا تعلق وَن سَن، وَن ورلڈ، وَن گرڈ (او ایس او ڈبلیو او جی) کے تحت ٹرانسمیشن انٹرکنکشن سے ہے۔ مالدیپ کے توانائی نرانزیشن پروگرام کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے بھارت اور مالدیپ نے وَن سن، وَن ورلڈ اور وَن گرڈ اقدام کے جزو کے طور پر قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئے ٹرانسمیشن انٹر کنکشن قائم کرنے کی تجویز رکھی ہے۔
ٹرانسمیشن انٹر کنکشن سے متعلق مفاہمت نامہ کے لئے ایک مسودہ کاپی قرار نامہ تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت بھارت کی ایک تکنیکی ٹیم مالدیپ کی تکنیکی فزیبلٹی کا تجزیہ کرنے کے لئے وہاں کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد بھارت اور مالدیپ کی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی جائے گی، جس میں مالے میں زیر سمندر کیبل روٹ سروے اور نیٹ ورک کو وسعت دینا شامل ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4712
(Release ID: 1820293)
Visitor Counter : 151