ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جی -20 میں ہندوستان کی صدارت، ہندوستان اور آئی آر ای این اے دونوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے کہ جب وہ اس بات کو نمایاں کرکے پیش کرسکتے ہیں کہ کس طریقے سے قابل تجدید توانائی ،صنعت کے تغیر کو مہمیز کرسکتی ہےتاکہ وہ مختلف شعبوں تک پہنچائی جاسکے اور ایسا کرکے ترقی پذیر ممالک کی امیدوں اور تمناؤں اور ان کی ترقی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ کسی کو پیچھے چھوڑا جاسکتا ہے:بھوپیندر یادو
آئی آر ای این اے ماحولیات کے اضافی مقاصد کے حصول کے لئے ہندوستان کی کوششوں میں ایک بہت نمایاں رول ادا کرسکتا ہے:یادو
وزیر موصوف نے آئی آر ای این اے سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی سربراہی میں سی ڈی آر آئی اور لیڈ آئی ٹی کا حصہ بنیں
ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو نے بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ میٹنگ کی
Posted On:
26 APR 2022 1:15PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج یہاں قابل تجدید توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے ڈائریکٹر جنرل عالی جناب فرانسسکو لا تامیرا کے ساتھ میٹنگ کی۔معزز شخصیت نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت کے دوران گروپ20 میں آئی آر ای این اے اہم تعاون دے سکتا ہے۔ ددنوں نے بھارت اور آئی آر ای این کے درمیان رابطے کو مستحکم کرنے سمیت آپسی مفاد کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل تجدید توانائی خاص کر شمسی توانائی پر آئی آر ای این اے کے وسیع عالمی تجربے کو دیکھتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آئی آر ای این اے ماحولیات کے اضافی مقاصد کے حصول کے لئے آئی آر ای این اے ہندوستان کی کوششوں میں کلیدی رول ادا کرسکتا ہے جس کا اعلان ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوپ26 میں کیا تھا ۔
جناب یادو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جی -20 میں ہندوستان کی صدارت، ہندوستان اور آئی آر ای این اے دونوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے کہ جب وہ اس بات کو نمایاں کرکے پیش کرسکتے ہیں کہ کس طریقے سے قابل تجدید توانائی ،صنعت کے تغیر کو مہمیز کرسکتی ہےتاکہ وہ مختلف شعبوں تک پہنچائی جاسکے اور ایسا کرکے ترقی پذیر ممالک کی امیدوں اور تمناؤں اور ان کی ترقی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ کسی کو پیچھے چھوڑا جاسکتا ہے۔
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت اور آئی آر ای این اے کے درمیان رابطے کو مستحکم کرتے ہوئے موجودہ انتظامات اور جی-20 سے آگے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی آر ای این اے اس بات کا بھی پتہ لگاسکتی ہےکہ کس طرح ہندوستان کی سربراہی میں وہ سی ڈی آر آئی اور سرکردہ آئی ٹی کا حصہ بھی بن سکتی ہے ۔
دونوں فریقوں نے مالیہ ،ٹیکنالاجی منتقلی اور ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی طرف سے ماحولیاتی مقاصد کے حصول کے لئے صلاحیت سازی میں تعاون سمیت نفاذ کے ذرائع فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.4693
(Release ID: 1820108)
Visitor Counter : 157