کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری نے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ یافتگان پر زور دیا ہے کہ وہ انفرادی طور پر ایک ضلع کو گود لیں اور اس کی مجموعی ترقی میں تعاون کریں


جناب انوراگ جین نے کہاکہ مجموعی ایکونظام امداد، بھارت میں اسٹارٹ اپ کی کامیابی کی کلید ہے۔ انھوں نے پیش روؤں سے کہا کہ وہ اگلی نسل کے اسٹارٹ اپس کی ترقی کے سفر میں ان کی سرپرستی کریں

Posted On: 25 APR 2022 8:34PM by PIB Delhi

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے نیشنل اسٹارٹ اپس ایوارڈ یافتگان پر زور دیا کہ وہ انفرادی طور پر ایک ضلع کو گود لیں اور اس کی مجموعی ترقی میں تعاون کریں۔ ’’نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کی سرپرستی کی امداد‘‘ کے آغاز کے دوران تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جناب جین نے سبھی متعلقہ فریقوں، شراکت داروں، فاتح افراد اور ایوارڈس کے فائنل مرحلے تک پہنچنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں اور معاشرے اور ملک کو اپنی طرف سے واپس تعاون دیں۔اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ بھارت میں اسٹارٹ اپس کی کامیابی کے لیے مجموعی ایکونظام امداد ایک کلید کی حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے پیش روؤں سے کہا کہ وہ اگلی نسل کے اسٹارٹ اپس کی ترقی کے سفر میں ان کی سرپرستی فرمائیں۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2021 کے نتائج، کامرس وصنعت، ٹیکسٹائلز، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے 15 جنوری 2022 کو ورچوئل طریقے سے جاری کئے تھے۔

سبھی 49 سب سیکٹرس کے اسٹارٹاپس سے کل 2177 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان میں ایکونظام کے لیے معاون زمروں کے لیے 53 انکیوبیٹرس اور 6 ایکسیلیٹرس سے بھی موصولہ درخواستیں بھی شامل ہیں۔ ایک انکیوبیٹرس اور ایک ایکسیلیٹرس کے ساتھ سبھی شعبوں اور خصوصی زمروں کے کل 46 اسٹارٹاپس کو نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کے فاتح کی حیثیت سے اعتراف کیا گیا۔

گزشتہ کوششں کی عکاسی کرتے ہوئے اس سال، دوسرے نیشنل اسٹارٹ اپس ایوارڈس کے لیے، ڈی پی آئی آئی ٹی نے زیادہ شمولیت والے 7 ٹریکس پیش کئے تھے۔ سات ستون درج ذیل ہیں:

  1. سرمایہ کاری سے مربوط: اس ستون کے تحت مالی امداد کی فراہمی اور سرمایہ کاری سے رابطوں میں سہولت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
  2. سرپرستی: اس ستون کے تحت، اسٹارٹ اپس کے لیے سرپرستی سے متعلق مفید پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس ستون میں ایک کے مقابل ایک سرپرستی اور کلاس روم سیشن سے متعلق سیشن شامل ہیں۔
  3. حکومت سے منسلک: اس ستون کے تحت  اسٹارٹ اپس کے لیے حکومت کے ذریعہ خریداری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ’’اسٹارٹ اپس فار پبلک سروس ورک شاپ‘‘ کے تحت مختلف وزارتوں کو اپنی اختراعات پیش کرنے کی غرض سے اسٹارٹ اپس کو ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔
  4. یونیکورن روابط: یہ ایک نیا ستون ہے جسے اس سال ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ستون کے تحت، اسٹارٹ اپ کو مختلف یونیکورن کے ساتھ ملک کر کام کرنے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔
  5. صلاحیت سازی اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے فائدے: اس ستون کے تحت اسٹارٹ اپ فائدوں اور انضباطی ماسٹر کلاسٹر کے بارے میں حساس بنانے سے متعلق ورک شاپ شامل ہیں تاکہ انضباطی ماحول کو بہتر بنایا جاسکے۔
  6. منڈی تک رسائی: منڈی تک رسائی ستون کے تحت، اسٹارٹ اپس کو صنعت کے مختلف معاون اداروں اور بھارتی مشنوں کے ساتھ کام کرنے کا ایک موقع ملے گا تاکہ وہ اپنے اسٹارٹ اپس کو فروغ دے سکیں۔
  7. برانڈ شوکیس: یہ ستون، اسٹارٹ اپس کو اپنے برانڈ میں تیار کرنے میں مدد کرے گا جس کے لیے داستان بیان کرنے اور مارکیٹنگ کے بارےمیں ورک شاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ستون، بلاگَس اور سوشل میڈیا اور دوردرشن اسٹارٹ اپ چمپئن 2.0 کے بارے میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2021 کے فاتح افراد کا احاطہ کرتے ہوئے مرکوز ایپی سوڈس کے توسط سے اسٹارٹ اپس کو ویزیبلیٹی تیار کرنے میں بھی مدد کرے گا۔(دور درشن کے سبھی نیٹ ورک چینلوں پر ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ایک ٹی وی شو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے)

آج اسکیم کے آغاز کے پروگرام میں بہت سی سی-سوئیٹ صنعت اور ایکونظام کے معاون اداروں، اسٹارٹاپس یونیکورنس، ایس آئی ڈی بی آئی، جی ای ایم، دوردرشن کے سرکردہ عہدیداروں، بین الاقوامی مشن جیسے جے ای ٹی آر او، جاپان کے سفارت خانے اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔ انھوں نے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ یافتگان کی مدد کی غرض سے خصوصی تعاون کی پیش کش کی۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2021 کے فاتح افراد اور فائنل کے مقام تک پہنچنے والے افراد نے بھی ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں حصہ لیا تاکہ ان کے لیے آنے والے دنوں کے لیے تیار کئے گئے رابطوں کے منصوبے کو سمجھا جاسکے۔

نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈ یافتگان 2021 کے ساتھیوں نے سرپرستی کی امداد سے متعلق اس پروگرام کا آغاز کئے جانے کی بہت ستائش کی۔

****

ش ح۔ ع م  ۔ را

U NO : 4685



(Release ID: 1820094) Visitor Counter : 87


This link will take you to a webpage outside this websiteinteractive page. Click OK to continue.Click Cancel to stop :  
Read this release in: English , Hindi , Telugu