صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

یوروپی کمیشن کی صدر نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 25 APR 2022 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2022:

 

یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ اُرسولا وون ڈر لیئن نے آج (25 اپریل 2022 کو)  راشٹرپتی بھون میں، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند سے ملاقات کی۔

یوروپی کمیشن کی صدر کے بھارت آنے پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین  دو ازحد فعال جمہوریت، دو سب سے بڑی  کھلی منڈی معیشت اور تکثیریت پر مبنی  معاشرہ  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین متعدد علاقائی اور عالمی موضوعات پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں ، جن میں اصلاح شدہ اور مؤثر کثیر الجہتی پر مبنی بین الاقوامی قواعد کو فروغ دینے کے لیے ایک ساجھا عہدبندگی بھی شامل ہے۔بھارت اور یوروپی یونین کے مابین کلیدی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری آئندہ دہائی کے لیے ازحد اہم شراکت داریوں میں سے ایک ہے اور اس تعلق کو مضبوط بنانا بھارت کے ساتھ ساتھ یوروپی یونین کے لیے بھی ایک ترجیحی کام ہے۔ موسمیاتی کاروائی، صاف ستھری توانائی، ہمہ گیر نمو،، ڈجیٹل تغیر اور تحقیق و اختراع جیسے شعبوں میں بھارت کی اعلیٰ آرزوؤں کی تکمیل کے لیے یوروپی یونین ایک اہم شراکت بنا رہے گا۔

بھارت اور یوروپی یونین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، محترم صدر نے کہا کہ اشیاء کے معاملے میں یوروپی یونین بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار  ہے اور راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ازحد اہم وسیلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ۔ یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ بھارت۔ یوروپی یونین اقتصادی تعلقات کے تمام ترمضمرات کے دروازے کھول دے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ آزاد مارکیٹ معیشت اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر ، بھارت اور یوروپی یونین جیسے ہم خیال ممالک کے لیے ضروری ہے کہ یہ ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو عمیق بنائیں۔

محترم صدر نے کہا کہ اپنے اقتصادی تعلقات کو عمیق بنانے کے علاوہ، بھارت اور یوروپی یونین کےلیے بھارت۔ پیسفک جیسے کلیدی اور جغرافیائی سیاسی مواقع کو بروئے کار لانا اہمیت کا حامل ہے۔ ہم یوروپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے بھارت ۔ پیسفک بحری پہل قدمی کا ستون بننے کو لے کر پرجوش ہیں۔ بھارت کو یقین ہے کہ بھارت۔ پیسفک خطہ میں ’’کلیدی حکمت عملی پر مبنی یوروپی یونین‘‘  کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اس خطہ کے استحکام کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4665



(Release ID: 1820030) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil