کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی ایل) کول انڈیا لمیٹڈ کی معاون کمپنی برقرار رہے گی


ترقی اور ویلیو ایڈیشن کے لیے اسے مزید مضبوط بنایا جائے گا

Posted On: 25 APR 2022 3:10PM by PIB Delhi

ابھی حال ہی میں، میڈیا کے ایک حلقے میں ایسی غیر مصدقہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی ایل) کا منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ای سی ایل)  میں انضمام کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں، کوئلہ کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ سی ایم پی ڈی آئی ایل کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)  کی ایک معاون کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر کوئلے کے شعبے میں ایکسپلوریشن اور کنسلٹنسی فراہم کراتی ہے۔ دیگر معدنیات میں اپنے کاروبار کی توسیع کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے اسے مضبوط بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے ایم ای سی ایل کو  سی ایم پی ڈی آئی ایل میں ضم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایم ای سی ایل کو غیر کوئلے  معدنیات ایکسپلوریشن اور کنسلٹنسی کے شعبے میں مہارت حاصل ہے، لہذا، اس طرح کے انضمام اور کوئلے اور غیر کوئلے کے شعبے کے لیے ضروری مہارت کے ساتھ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور کنسلٹنسی تنظیم کی تشکیل سے ترقی اور ویلیو ایڈیشن میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی، سی ایم پی ڈی آئی ایل  کول انڈیا لمیٹڈ  کی معاون کمپنی برقرار رہے گی۔

 

*******

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4655)


(Release ID: 1819932) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Tamil