وزارت آیوش

تین روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سربراہ کانفرنس آج گاندھی نگر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


سربراہ کانفرنس  سرمایہ کاری راغب کرنے  اور پالیسیوں کو کلیدی حمایت دینے کے لئے  ایک سود مند فریم ورک کو فروغ دینے میں  اہم وسیلہ رہی: سربا نند سونووال

Posted On: 22 APR 2022 8:22PM by PIB Delhi

تین روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی سربراہ کانفرنس (جی اے آئی آئی ایس) انتہائی کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوئی۔ اس  تین روزہ کانفرنس میں  آیوش سیکٹر میں صرف تین دن میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے  مفاہمت نامے (ایل او آئی ایس) جاری کئے گئے۔ ایف ایم سی جی ، میڈیکل ویلیو ٹریول   (ایم وی ٹی) اور خدمات ، دوا سازی، ٹکنالوجی اور تشخیص اور کسانوں و زراعت  جیسے  زمروں میں سرمایہ کاری آئی ہے۔

سربراہ اجلاس کے دوران متعدد ممالک، معروف تحقیقی اداروں، کسان گروپوں اور صنعت کے درمیان 70 سے زائد مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔  جی اے آئی آئی ایس  کے پہلے باب میں امول، ڈابر، کام آیوروید، ایکارڈ، آیوروید، قدرتی علاج، امبرو فارما اور پتانجلی سمیت 30 سے زیادہ ایف ایم سی جی کمپنیوں  کی طرف سے  شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس سے تقریباً 5.5 لاکھ روزگار  پیدا ہونے کا امکان ہے۔  جس سے  76 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ اس کے علاوہ حکومت ملک بھر میں آیوش مصنوعات کے فروغ، تحقیق اور مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے آیوش پارکس کا ایک نیٹ ورک تیار کرے گی۔

گجرات کے گورنر  جناب آچاریہ دیوورت  سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی تھے۔ آیوش مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، سیاحت کے وزیر مملکت شری پد یسو نائک اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندر مونجاپاڑا تقریب کے دوران موجود تھے۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا ’’ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں آیوش سیکٹر  فروغ پا  رہا ہے اور بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جو انسانیت کے لیے ایک تخفہ بن جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ آیوش کے میدان میں سرمایہ کاری اور اختراع کے بے پناہ امکانات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سربراہ اجلاس سرمایہ کاری کو راغب کرنے، پالیسیوں کو  کلیدی تعاون فراہم کرنے کے لیے ایک قابل عمل فریم ورک تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد نے آیوش کی طرف سے پیش کردہ تقابلی فوائد اور نوجوانوں کی شکل  میں اس کی  طاقت، ہنر مند مزدوروں کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کی خدمات میں آیوش کی ساکھ کے لحاظ سے اس کی طاقت کو محسوس کیا ہے۔ آج، آیوش سیکٹر عالمی سطح پر 18  ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ہندوستان جلد ہی آیوش سیکٹر میں یونی کارن اسٹارٹ اپ کے ابھرنے کا مشاہدہ کرے گا۔ مزید برآں، ہمیں ادویاتی پودوں کو اگانے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ روایتی ادویات میں ہندوستان کا عالمی رہنما بننے کا اب  وقت آ گیا ہے۔ ہمیں ’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہیے اور ہندوستان میں ہیل ان انڈیا کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ ہمارا ملک طبی سیاحت کا مرکز بن سکے۔

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیندر مونجاپاڑا نے کہا “کانفرنس میں مختلف ممالک کی شرکت دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے۔ آیوش پہلے ہی دنیا کے متعدد ملکوں میں  پھیل چکا ہے، اور اس کا اثر پوری دنیا میں آیوش طرز زندگی کے اصولوں کو اپنانے کی بڑھتی ہوئی شرح میں محسوس کیا جا رہا ہے۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری پدم شری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ  ’’آیوش کی عالمی سربراہ کانفرنس کے تئیں نوجوانوں میں جوش  و جذبے نے میرے اعتماد مزید اضافہ کردیا ہے۔ آیوش اسٹارٹ اپ چیلنج میں نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور اس کو سب کی طرف سے بہترین ردعمل حاصل ہوا۔

اس تین روزہ سربراہ اجلاس میں کل پانچ مکمل اجلاس، آٹھ گول میز کانفرنس، چھ ورکشاپس اور دو سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سربراہ اجلاس میں 90 ممتاز مقررین اور 100 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ عالمی آیوش انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ، 2022 حکومت ہند کی جانب سے ہندوستان کی قدیم حکمت اور روایتی علم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے اور ایک پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اس سے فائدہ اٹھانے کی ایک انوکھی کوشش تھی۔ سربراہ اجلاس کا اہتمام ’’اچھی صحت اور تندرستی‘‘ کو فروغ دینے کے پائیدار ترقیاتی نمبر 3 کے مطابق کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ن ا۔

U- 4641



(Release ID: 1819741) Visitor Counter : 163


Read this release in: Telugu , English , Hindi