وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے کاندھلہ ہیروئین کیس میں درآمد کار کو گرفتار کیا

Posted On: 25 APR 2022 9:28AM by PIB Delhi

گجرات اے ٹی ایس کے عہدیدار اور ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو اینٹلی جینس ڈی آر آئی کے عہدیدار، مشترکہ طور پر حاصل خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ، اس وقت کاندھلہ بندرگاہ پر اتراکھنڈ کی ایک فرم کے ذریعہ درآمد شدہ کھیپ کا معائنہ کررہے ہیں۔ یہ تجارتی سامان ایران کی بندرعباس بندرگاہ سے کاندھلہ بندرگاہ پہنچا ہے۔ یہ سامان17 کنٹینروں (10318 بوریوں) پر مشتمل ہے اور اس کا کل وزن 394 میٹرک ٹن ہے۔ اس سامان کو ’’جِپسم پاؤڈر‘‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

ابھی تک 205.6 کلو گرام ہیروئین ، جس کی غیر قانونی مارکیٹ میں مالیت 1439 کروڑ روپے کے بقدر ہے، برآمد کی جاچکی ہے۔ اس سامان کا تفصیلی معائنہ بندر گاہ پر اب بھی جارہی ہے ۔

چھان بین کے دوران معلوم ہوا ہے کہ درآمد کار کا اتراکھنڈ میں رجسٹرڈ پتہ درج نہیں ہے۔ اس کے مطابق ، درآمد کار کوپکڑنے کی غرض سے پورے ملک میں تلاش کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ ڈی آر آئی نے درآمدکار کو پکڑنے کی غرض سے پورے بھارت میں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ درآمد کار اپنے مقامات تبدیل کرتا رہا اور شناخت کئے جانے سے بچنے کی غرض سے نامعلوم مقام پر چھپتا رہا ۔ تاہم ، لگاتار اور سخت کوششیں بار آور ثابت ہوئیں اور مذکورہ درآمد کار کو پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں تلاش کر لیا گیا ۔درآمد کار نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ڈی آر آئی کے عہدیدار وں نے بالآخر اسے پکڑ ہی لیا۔

اب تک کی گئی پوچھ تاچھ کی بنیاد پر ، ڈی آر آئی نے مذکورہ درآمد کار کو این ڈی پی ایس ایکٹ مجریہ 1985 کے ضابطوں کے تحت گرفتار کرلیا ہے اور اسے 24.04.2022 کو امرتسر کے اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ، درآمد کار کو بھَجُ کی عدالت میں پیش کرنے کی غرض سے ڈی آر آئی عہدیداروں کی سہولت کیلئے اسے عبوری طور پر تحویل میں دے دیا ہے۔

 اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

*************

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4633


(Release ID: 1819708) Visitor Counter : 170