سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 5569 کروڑ روپئے کے بقدر کے 7 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا

Posted On: 24 APR 2022 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 اپریل 2022:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اورنگ آباد ضلع ، جو کہ مہاراشٹر کے اہم صنعتی اور تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے، کی ترقی کو ایک نیا زاویہ دینے کی سمت میں ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے آج 5569 کروڑ روپئے کے بقدر کے 7 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد ضلع ، جو کہ ریاست کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے ، میں سیاحتی مراکز کی ترقی کے لیے شہر کا سڑک نقل و حمل اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی تعمیر سے نقل و حمل کے ساتھ ساتھ  اورنگ آباد ضلع کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ شہر میں نقل و حمل میں بہتری سے سڑک حادثات اور ماحولیاتی کثافت میں تخفیف لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دیہی علاقوں سے شہر تک آسانی سے پہنچا جا سکے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ آبی بحران سے نبردآزما اورنگ آباد ضلع میں سڑک پروجیکٹوں کے توسط سے آبی بحران کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بلڈھانا پیٹرن کے مطابق متعدد تالاب تعمیر کیے گئے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر میں مٹی اور پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے توسط سے اڈگاؤں ۔ گندھیلی، والمی اور نکشتر واڈی علاقوں، تیس گاؤں اور ساجاپور گاؤں علاقوں میں بنائے گئے تالابوں سے نکالی گئی مٹی کا دوہرا فائدہ  حاصل ہوا۔ گہرائی کرکے ہر ایک علاقہ میں تالاب کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یہ زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرکے آبی بحران کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے آگے بتایا کہ ضلع میں ایسے تالابوں کی تعمیر کی وجہ سے اب زیرزمین پانی کی صلاحیت بڑھ کر 14 لاکھ کیوبک میٹر ہوگئی ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4615



(Release ID: 1819588) Visitor Counter : 147